کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں بلکہ جزوی لاک داؤن ہے ، کچھ چیزیں بند ہونگی اور کچھ کھلی رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ٹاسک فورس کی میٹنگ کے بعد اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان سے بات کی،کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ مکمل لاک ٖڈآؤن کیا جائے، لیکن ہم مکمل لاک ڈاؤن نہیں کر رہے۔ کچھ چیزیں بند ہونگی اور کچھ کھلی رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر میں شمالی علاقوں میں کافی نقصان ہوا تھا، تیسری لہر کے دوران لاہور میں کورونا کی شدت ذیادہ ہونے پر کافی سختی کی گئی تھی۔اب کی بار ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کی شرح بہت ذیادہ ہے،پچھلے تین دن سے ڈھائی ہزار سے اوپر کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے دوران صوبے کی تمام مارکیٹیں بند رہیں گی، جب کہ ایکسپورٹ انڈسٹری اور صوبے کے تمام میڈیکل اسٹورز اور پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔ کریانہ، ملک شاپ ، بیکری اور گوشت کی دکانیں شام 6 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی جبکہ ریٹیل کا کاروبار مکمل بند رہے گا ۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہے، بڑی ٹرانسپورٹ بند کررہے ہیں اورچھوٹی ٹرانسپورٹ ویکسی نیشن کے لیے کھلی رہے گی۔ اگلے 9 دن کے لیے تقریباً سرکاری ادارے بھی بند کردیئے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کابینہ میٹنگ سمیت امتحانات بھی ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیے جارہے ہیں۔ میں نے آج تک جو بھی فیصلے کیے ڈاکٹرز سے مشاورت سے کیے۔
خیال رہے کراچی میں نئی پابندیوں کےساتھ کل سے 8 اگست تک 9 دن کا لاک ڈاؤن ہوگا،جبکہ کراچی میں شرح 22.6 فیصد رہی، حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 9 فیصد اور سندھ بھر میں مجموعی طور پر شرح 13.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور
- 2 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 20 گھنٹے قبل

زمبابوے کی ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- ایک دن قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 18 گھنٹے قبل

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں
- 14 منٹ قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- ایک دن قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 21 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- ایک دن قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 14 گھنٹے قبل

27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، اجلاس 11 بجے طلب
- 2 گھنٹے قبل








