افغان طالبان کے خلاف آپریشن غضب للحق پوری شدت سے جاری،مزید 67 خارجی جہنم واصل
خیبرپختونخوا میں طالبان نے ایک مقام پر زمینی حملے کی کوشش کی جبکہ 12 مقامات پر فائر ریڈ کیا گیا، جنہیں بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنا دیا گیا،عطا تارڑ


اسلام آباد:افغان طالبان کے خلاف پاک افواج کا آپریشن غضب للحق بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے مطابق افغان طالبان نے شمالی بلوچستان میں 16 مقامات پر زمینی حملے کئے، افغان طالبان نے زمینی حملے قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن اضلاع میں کیے، 25 مقامات پر پاک افواج کے خلاف فائر ریڈ کی کارروائیاں کی گئیں۔
وزیراطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ تمام مقامات پر حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کے 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ مادرِ وطن کے دفاع میں ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک جوان شہید اور پانچ زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں طالبان نے ایک مقام پر زمینی حملے کی کوشش کی جبکہ 12 مقامات پر فائر ریڈ کیا گیا، جنہیں بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنا دیا گیا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں رات بھر جاری کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کے 40 کارندے ہلاک ہوئے۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago





