Advertisement

اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر میزائل حملہ،ایرانی حملوں میں مجموعی طور پر 11 افراد ہلاک

حملوں کی نئی لہر کا آغاز میزائل اور ڈرونز کے مشترکہ آپریشن سے کیا گیا، جس میں تل ابیب کے قلب میں واقع مقامات کو نشانہ بنایا گیا،پاسداران انقلاب

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 6th 2026, 3:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر میزائل حملہ،ایرانی حملوں میں مجموعی طور پر 11 افراد ہلاک

تل ابیب:اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں نے اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

صہیونی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کی صبح ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد تل ابیب اور اسرائیل کے دیگر علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جب کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ان میزائلوں کو فضا میں روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ایران سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی اور خطرے سے نمٹنے کے لیے فضائی دفاعی نظام متحرک کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ وسطی اسرائیل میں ایرانی میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کے دوران زمین پر گرنے والے ملبے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والا شخص میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کے عمل کے دوران گرنے والے شریپنل (دھاتی ٹکڑوں) کی زد میں آیا جب کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل میں سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں،جبکہ اسرائیل نے ایران کے 6 بیلسٹک میزائل لانچرز اور 3 ایڈوانس ڈیفنس سسٹمز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے

اسرائیلی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ہفتے کے روز شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک اسرائیل کے مختلف اسپتالوں میں ایک ہزار 600 سے زائد افراد کا علاج کیا جا چکا ہے،جبکہ اس دوران مختلف حملوں اور متعلقہ واقعات میں اب تک کم از کم 11 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

 دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ جمعے کو تل ابیب کی جانب خیبر میزائل داغے گئے، جو آپریشن ”وعدہ صادق 4“ کی اکیسویں لہر کا حصہ ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے مزید کہا گیا کہ حملوں کی نئی لہر کا آغاز میزائل اور ڈرونز کے مشترکہ آپریشن سے کیا گیا، جس میں تل ابیب کے قلب میں واقع مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 21 hours ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 21 hours ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 21 hours ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • a day ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
Advertisement