اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
مہنگائی، معاشی سرگرمیوں اور بیرونی کھاتوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ مانیٹری پالیسی میں مزید فیصلے کیے جائیں گے،ترجمان


کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے نئی زری پالیسی کا اعلان پالیسی کمیٹی سے مشاورت کے بعد کیا، تین ماہ کے لیے شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رہے گی۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی آئندہ دو ماہ کے لیے جاری کی گئی ہے۔ موجودہ معاشی صورتحال اور مہنگائی کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق مہنگائی، معاشی سرگرمیوں اور بیرونی کھاتوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ مانیٹری پالیسی میں مزید فیصلے کیے جائیں گے۔
قبل ازیں ایک سروے رپورٹ کے مطابق 60 فیصد بزنس کمیونٹی نے مانیٹری پالیسی کو برقرار رکھنے کی پیشگوئی کی تھی،سروے کے مطابق 24 فیصد تاجر برادری کی رائے میں شرح سود میں اضافہ ہونا تھا جبکہ 10 فیصد نے کمی کی رائے دی تھی۔
دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود برقرار رہنے سے کاروباری قرضوں اور بینکاری شعبے کی شرحوں میں فوری بڑی تبدیلی کا امکان نہیں۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل







