Advertisement
علاقائی

چیئرپرسن پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈاکٹر لبنیٰ کی حمزہ شہباز سے ملاقات، تعلیمی و تحقیقی لائحہ عمل پر بریفنگ  

شعبہ فلم میڈیا کی تعلیم کے فروغ کے لیے نصاب کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے جبکہ طلبہ میں تخلیقی اور تنقیدی صلاحیتوں کو بھی فروغ دے رہا ہے،چئیر پرسن

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 27th 2026, 5:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرپرسن پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈاکٹر لبنیٰ کی حمزہ شہباز سے ملاقات، تعلیمی و تحقیقی لائحہ عمل پر بریفنگ  

لاہور: جامعہ پنجاب کے شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنی ظہیر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر لبنی نے انہیں شعبہ فلم کی تعلیمی و تحقیقی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے شعبہ میں جاری تدریسی سرگرمیوں، تعمیراتی منصوبہ جات اور تحقیقاتی امور سے آگاہ کیا اور بتایا کہ شعبہ فلم میڈیا کی تعلیم کے فروغ کے لیے نصاب کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے جبکہ طلبہ میں تخلیقی اور تنقیدی صلاحیتوں کو بھی فروغ دے رہا ہے۔

دوران ملاقات ڈاکٹر لبنی نے مزید بتایا کہ فلم ڈیپارمنٹ مستقبل میں انڈسٹری اور اکیڈمیا کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے، پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع بڑھانے اور طلبہ کو عملی میدان میں بہتر مواقع فراہم کرنے پر بھی توجہ دے رہا ہے تاکہ نوجوان جدید میڈیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

ملاقات کے دوران سابق وزیراعلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں فلم اور میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے شعبہ فلم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ اعلی تعلیمی ادارے ایک ذمہ دار اور باصلاحیت افرادی قوت کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

حمزہ شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو  ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرے گی۔

Advertisement
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 21 گھنٹے قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 15 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 19 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 20 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 دن قبل
Advertisement