Advertisement

مریم نواز کے خلاف پوسٹ کرنے پر قومی کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد

علاوہ ازاں پی سی بی نے نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی بلیک لسٹ کر دیا، جس کے بعد وہ کسی پی سی بی کنٹریکٹڈ کھلاڑی کے ساتھ کام نہیں کر سکے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Mar 30th 2026, 7:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مریم نواز کے خلاف پوسٹ کرنے پر قومی کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف پوسٹ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے نسیم شاہ کو سینٹرل کانٹریکٹ کی خلاف ورزی کا مرتک قرار دیتے ہوئے  2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے خلاف سینٹرل کانٹریکٹ کی خلاف ورزی کے الزام پر کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

کمیٹی کے مطابق نسیم شاہ نے بورڈ کی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے یہ سزا دی گئی۔

اس سے قبل نسیم شاہ کوشو کاز نوٹس ستائیس مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔ تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے سماعت کے بعد نسیم شاہ کی غیر مشروط معافی کا نوٹس لیا۔ سنٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ثابت ہوئی۔

علاوہ ازاں پی سی بی نے نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی بلیک لسٹ کر دیا، جس کے بعد وہ کسی پی سی بی کنٹریکٹڈ کھلاڑی کے ساتھ کام نہیں کر سکے گا۔ 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

خیال رہے کہ 26 مارچ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی سٹیڈیم آئیں تھیں۔ 
اس موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں لکھا گیا کہ ’انہیں ملکہ کی طرح کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے‘؟

تاہم بعدازاں کچھ دیر بعد اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا تھا اور نسیم شاہ کی جانب سے وضاحت بھی آئی تھی  کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ تاہم نیسم شاہ کے متعلقہ بیان نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔

Advertisement
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 3 hours ago
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 2 days ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 3 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 2 days ago
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • a day ago
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • a day ago
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 7 hours ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 6 hours ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 6 hours ago
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 2 days ago
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • a day ago
Advertisement