قومی مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کو بارہا مسترد کیا گیا، جبکہ کفایت شعاری کے ذریعے بچائی گئی رقم عوامی ریلیف کے لیے مختص کی جا رہی ہے،وزیر اعظم


اسلام آباد: قومی قیادت کے مشاورتی اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی اور کفایت شعاری اقدامات سخت کرنے کا عزم کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدرت قومی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
دوران اجلاس صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ تیل و گیس کی فراہمی پر دباؤ، توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر عوام، خصوصاً عام آدمی کو مہنگائی کے بوجھ سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں،اجلاس کو چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے، اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے اور عوام پر بوجھ کم کرنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
علاوہ ازاں اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور اس کے پاکستان کی سیکیورٹی، معیشت اور غذائی تحفظ پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ عالمی بحران کے باوجود بروقت فیصلوں کے باعث ایندھن کی فراہمی میں کوئی خلل نہیں آیا اور ملک میں تیل کے وافر ذخائر موجود ہیں، جبکہ مستقبل کے لیے بھی انتظامات جاری ہیں۔
دوران اجلاس نائب وزیراعظم نے اپنی سفارتی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ترکیہ، سعودی عرب اور مصر سمیت مختلف ممالک کی قیادت سے رابطے کیے ہیں، جبکہ وہ جلد بیجنگ کا دورہ بھی کریں گے۔
علاوہ ازاںحکومتی ذرائع کے مطابق دوران اجلاس ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاون کے نفاذ کی تجویز پر غور کیا گی، صوبائی حکومتوں نے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاون کی مخالفت کر دی جب کہ بھی وفاق سے لاک ڈاون نہ لگانے کی سفارش کر دی اور کفایت شعاری اقدامات کو مزید سخت کرنے کا عزم کیا۔
اِسی طرح اجلاس میں توانائی اور ایندھن کی بچت کے لیے اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے اور صوبوں پر بھی 254 ارب کے ریلیف پیکج میں حصہ ڈالنے پر زور دیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کو بارہا مسترد کیا گیا، جبکہ کفایت شعاری کے ذریعے بچائی گئی رقم عوامی ریلیف کے لیے مختص کی جا رہی ہے۔ حکومت نے اپنے اخراجات کم کرتے ہوئے ترقیاتی بجٹ میں کمی اور 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو فوری طور پر بند کرنے جیسے اقدامات بھی کیے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ معاشی نظم و نسق، توانائی منصوبہ بندی، غذائی تحفظ اور سیکیورٹی تیاریوں میں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فیصلے کیے جائیں۔
صدر نے عوامی آگاہی مہم کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ توانائی کے استعمال کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے۔
آصف زرداری نے کہا کہ معیشت، توانائی، خوراک اور سکیورٹی معاملات میں مربوط فیصلے کیے جائیں، مشکل وقت میں کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ایندھن کے استعمال میں کمی ، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔
جبکہ حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ عالمی بحران کے باوجود ملک میں ایندھن کی سپلائی میں کوئی خلل نہیں، ملک میں تیل و گیس کے وافر ذخائر موجود ، مستقبل کیلئے بھی انتظامات جاری ہے۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے، سعودی عرب اور مصر کی قیادت سے رابطوں اور ملاقاتوں سے متعلق بریف کیا اور آئندہ دورہ بیجنگ سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 20 hours ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago


