علاوہ ازاں پی سی بی نے نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی بلیک لسٹ کر دیا، جس کے بعد وہ کسی پی سی بی کنٹریکٹڈ کھلاڑی کے ساتھ کام نہیں کر سکے گا


لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف پوسٹ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے نسیم شاہ کو سینٹرل کانٹریکٹ کی خلاف ورزی کا مرتک قرار دیتے ہوئے 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے خلاف سینٹرل کانٹریکٹ کی خلاف ورزی کے الزام پر کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمیٹی کے مطابق نسیم شاہ نے بورڈ کی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے یہ سزا دی گئی۔
اس سے قبل نسیم شاہ کوشو کاز نوٹس ستائیس مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔ تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے سماعت کے بعد نسیم شاہ کی غیر مشروط معافی کا نوٹس لیا۔ سنٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ثابت ہوئی۔
علاوہ ازاں پی سی بی نے نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی بلیک لسٹ کر دیا، جس کے بعد وہ کسی پی سی بی کنٹریکٹڈ کھلاڑی کے ساتھ کام نہیں کر سکے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔
خیال رہے کہ 26 مارچ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی سٹیڈیم آئیں تھیں۔
اس موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں لکھا گیا کہ ’انہیں ملکہ کی طرح کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے‘؟
تاہم بعدازاں کچھ دیر بعد اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا تھا اور نسیم شاہ کی جانب سے وضاحت بھی آئی تھی کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ تاہم نیسم شاہ کے متعلقہ بیان نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 4 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 5 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 6 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 6 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 7 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 6 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 7 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 5 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 6 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 5 days ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 6 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 8 days ago






