Advertisement

بال ٹیمپرنگ کا معاملہ: فخر زمان پر پی ایس ایل کے 2 میچز کی پابندی عائد

فخر زمان کو لیول 3 جرم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، جس کے باعث وہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے،پی سی بی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 31st 2026, 4:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بال ٹیمپرنگ کا معاملہ: فخر زمان پر پی ایس ایل کے 2 میچز کی پابندی عائد

لاہور:بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر قومی کرکٹر فخر زمان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں دو میچوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کراچی اور لاہور کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران پیش آیا، جہاں فخر زمان پر گیند کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں لیول 3 کی خلاف ورزی کے تحت چارج کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو لیول 3 جرم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، جس کے باعث وہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے،میچ آفیشلز نے ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ان پر دو میچوں کی پابندی عائد کی۔

خیال رہے کہ کرکٹ قوانین کے مطابق کھلاڑی صرف گیند کو چمکانے کے لیے اسے ہاتھ لگا سکتے ہیں، جبکہ اس کی حالت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی قانون 41.3.2 کے تحت جرم شمار ہوتی ہے۔

دوسری جانب فخر زمان نے سماعت کے دوران دو مرتبہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا،رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے باعث لاہور قلندرز پر میچ کے دوران ہی 5 رنز کی پنالٹی بھی عائد کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 35 سالہ فخر زمان اب تک 215 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Advertisement
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 4 دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 20 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 17 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایک دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
Advertisement