پاکستان
پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 40 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار 858کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید40فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار462ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ39ہزار695ہوگئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ57ہزار 735ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 11ہزار 067افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ85ہزار 414ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 6ہزار 021افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 44ہزار848ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4468افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 30ہزار502کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 328مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد88 ہزار093جبکہ اموات کی تعداد803تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 8 ہزار 212افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ147افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 24ہزار891ہوچکی ہے جبکہ 628افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1361 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ43 ہزار020مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی،امریکی میڈیا
واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کابینہ ارکان کی تقرری کا سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کیرولین لیویٹ 2019 میں گریجویشن کے فورا بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔
جبکہ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کر رکھاہے، ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اگر ٹرمپ نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو بطور سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی منتخب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ، ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو سیکرٹری خارجہ ، سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس جان ریٹکلیف کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کرچکے ہیں ۔
علاقائی
اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے
فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نےاپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے
اسموگ،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے، اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کی ہدایات کردیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بھی ورک فرام ہوم اور یونیورسٹی امور سے متعلق تمام میٹنگز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں عملہ کام کرتا رہے گا، صفائی اور مالی وغیرہ کو ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی بلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور اور ملتان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہے۔
کھیل
دوسرا ٹی20: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف
حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
سڈنی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔
آسٹریلیا نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147ب رنز ہی بن سکی، آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28 اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفری اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس موقع پر جوش انگلس کا کہنا تھا کہ وہ میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں کامیابی حاصل کر سیریز برابر کرنا ہمارا ہدف ہے، اس موقع پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے حسیب اللہ خان کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اورسفیان مقیم شامل ہیں۔
جبکہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان جوش انگلس، جیک فریزر میک گرک، میٹ شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، آرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا،اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کی وجہ سے سات سات اوورز تک اننگر کو محدوو کر دیا گیا تھا،جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
پاکستان ایک دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے