Advertisement
پاکستان

پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط

سمجھوتے تعمیراتی مشینری، صحت حیوانات اور میڈیکل ٹیکنالوجی سے متعلق تھے جن کا مقصدان اہم شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 1st 2026, 4:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط

سانیا :صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صوبہ ہینان کے شہر سانیا میں پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان مشترکہ منصوبے کے تحت دو مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سمجھوتے تعمیراتی مشینری، صحت حیوانات اور میڈیکل ٹیکنالوجی سے متعلق تھے جن کا مقصدان اہم شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینا ہے۔اعلیٰ معیار کے آلات کی تیاری اور تعمیراتی مشینری کے شعبوں میں تعاون کے لیے الحسن ٹریڈ اسٹیبلشمنٹ، سینی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اور ہینان جیالونگ انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

 یہ سہ فریقی تعاون چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق کاموں کی معاونت، تعمیراتی مشینری اور آلات کی فراہمی میں تعاون کے فروغ، پیشہ ورانہ تربیتی نظام کی ترقی اور فروخت کے بعد آپریشن و دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی پر مرکوز ہے۔

فریقین پاکستان میں فیکٹریوں کے قیام اور تعمیراتی مشینری کی مقامی پیداوار کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع کا بھی جائزہ لیں گے۔ اس مفاہمتی یادداشت پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینی گروپ کے نائب صدر لی چن اور ہینان جیالونگ انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی کے چیئرمین ہاؤ جیالونگ نے دستخط کیے۔

محکمہ لائیو اسٹاک و فشریز، حکومتِ سندھ اورچین کے لوئیانگ ماڈرن بایولوجی گروپ کے درمیان پاکستان میں حیوانات کیلئے ویکسینز، بشمول منہ کھر کی بیماری کی ویکسین کی فراہمی کے لیے ایک مشترکہ منصوبے کا معاہدہ طے پایا۔

اس معاہدے میں ٹیکنالوجی کے تبادلے اور پاکستان میں جانوروں کے لیے ٹریک اور ٹریس ایبلٹی سسٹمز کے نفاذ پر مستقبل کے تعاون کی بھی شق شامل ہے۔ اس معاہدے پر سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور لوئیانگ ماڈرن بایولوجی گروپ کے چیئرمین وانگ شانپو نے دستخط کیے۔

ڈاکٹر ضیاءالدین ہسپتال اور شینزن وی بانگ ٹیکنالوجی کے درمیان میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کامقصد کلینیکل میڈیسن میں طبی ذہین روبوٹس کے جدید استعمال کو فروغ دینا ہے۔ اس مفاہمتی یادداشت پر ڈاکٹر ضیاءالدین ہسپتال کے ڈاکٹر انوپ کمار داوانی اور شینزن وی بانگ ٹیکنالوجی کے ڈپٹی جنرل منیجر مسٹر ڈینگ ہائی تاؤ نے دستخط کیے۔

اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان 75 سالہ دوستی پر مبنی ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی سید قاسم نوید قمر،چیف سیکریٹری سندھ علی حسن بروہی اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی تقریب میں موجود تھے۔

Advertisement
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • a day ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • a day ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • a day ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • a day ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • a day ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • a day ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 days ago
Advertisement