میڈیکل سائنسز کی تحقیق کے بعد اب مختلف بیماریوں کی تشخیص ہورہی ہے،جب کوئی بیماری خون کے اندر ہوتی ہے اس کا بہترین علاج کرنا پڑتا ہے ،نہال ہاشمی


کراچی :گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ جس نے انسان کو تخلیق کیا ہے وہ رب ہی شفا بخشنے والا ہے ۔بہت ساری بیماریاں انسان کی لاپرواہی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں ہمیں احتیاط کرنا چاہیے ۔
تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا آگاہی مہم کے ہفتے میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے کہا کہ میڈیکل سائنسز کی تحقیق کے بعد اب مختلف بیماریوں کی تشخیص ہورہی ہے ۔جب کوئی بیماری خون کے اندر ہوتی ہے اس کا بہترین علاج کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ دار ی ہے۔ جب کوئی اچھا کام کرتا ہے تو اس کو اللہ کی مدد بھی حاصل ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے میڈیکل ٹیسٹ کروانا بہت اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا گورنر ہاؤس ہمیشہ نیک کام کرنے والوں کی سپورٹ کرتے رہیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ بلڈ ٹرانس فیوژن کی سیکریٹری ڈاکٹر درےناز نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے کوشش کرتے ہیں کہ ان کو علاج کو بہتر بنایا جائے ۔تیس ہزار سے زائد بچے تھیلیسیمیا کے سینٹرز میں رجسٹرڈ ہیں مگر اصل تعداد زیادہ ہے۔
ڈاکٹر درے ناز نے کہا کہ صوبے میں پانچ نادرہ کے سینٹرز ہیں جن پر تھیلیسیمیا کی وجہ سکریننگ ٹیسٹ مفت کیا جاتا ہے۔ ہم نے تھیلیسیمیا سے بچاؤ پر کام کرنا ہے تاکہ پاکستان کو تھیلیسیمیا فری کیا جا سکے۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل





