پی ایس ایل فائنل: حیدر آباد کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،زلمی کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف
زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ناہید رانا نے 2، سفیان مقیم اور محمد باسط نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا


لاہور: پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل ) کے فائنل معرکے میں حیدر آباد کنگز مین کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم اٹھارہ اوورز میں 129 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے معاذ صداقت اور کپتان مارنوس لبوشن نے اننگ کا آغاز کیا تاہم معاذ صداقت 16 رنز کے مجموعے پر 11 کے انفرادی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔جبکہ کریز پر موجود کپتان مارنوس لبوشین کا ساتھ نبھانے کے لیے صائم ایوب آئے اور دونوں نے ٹیم کا مجموعی سکور 51 تک پہنچایا لیکن لبوشین بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور محض 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔
اس کے بعدنئے آنے والے جارح مزاج بلے باز عثمان خان بھی 8 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے، عرفان خان اور کوشال پریراایک، ایک جبکہ گلین میکسویل بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔جبکہ حسان خان 12 رنز بنا کر ایرون ہارڈی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
حیدر آباد کی جانب سے صائم ایوب نے مزاحمت کا سامنے کرتے ہوئے اپنی نصف اسنچری سے ٹیم کو سہار ا دینے کی کوشش کی مگروہ بھی 54 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ناہید رانا نے 2، سفیان مقیم اور محمد باسط نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق کپتان ظہیر عباس اوروسیم اکرم پی ایس ایل ٹرافی اسٹیج پر لے کر آئے اور پھر ٹرافی ایروبکس کا مظاہرہ کرتی خاتون نے وسیم اکرم کو دی،تقریب میں گلوکار علی عظمت، عاطف اسلم، آئمہ بیگ ، عارف لوہار اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا تو شائقین ان کی پرفارمنس پر جھوم اٹھے، رنگارنگ اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 16 گھنٹے قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 15 گھنٹے قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 16 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟
- 3 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 16 گھنٹے قبل


