پنجاب حکومت کا کھاد و زرعی ادویات کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ


ملتان: سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کپاس کی بہتر پیداوار ہی کاشتکاروں کی خوشحالی کی ضامن ہے، جبکہ کپاس کی کاشت کے فروغ میں ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
ملتان میں کپاس سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت دی کہ کسانوں کی رہنمائی کے لیے اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مارکیٹوں میں کھادوں کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے، جبکہ زرعی ادویات میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
افتخار علی سہو نے مزید ہدایت کی کہ ماہرین کی مشاورت سے موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت کاٹن ایڈوائزری جاری کی جائے تاکہ کاشتکار بہتر فیصلے کر سکیں۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملتان ڈویژن میں 7 لاکھ 75 ہزار ایکڑ رقبے پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے اب تک 81 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 4 لاکھ 25 ہزار ایکڑ رقبے پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا، جہاں 93 فیصد ہدف حاصل ہو چکا ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان شریک ہوئے، جبکہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے آن لائن شرکت کی۔ کمشنر ڈی جی خان اور دیگر ضلعی افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ زراعت و انہار کے افسران، کاشتکار اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 13 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 18 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 15 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 15 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 19 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل



