Advertisement
علاقائی

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بھرپور کارروائیاں جاری، 13 خطرناک دہشت گرد گرفتار

رواں ہفتے میں 1487 کومبنگ آپریشنز کے دوران168 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 53335 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 23rd 2026, 3:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بھرپور کارروائیاں جاری، 13 خطرناک دہشت گرد گرفتار

لاہور: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرمحکمہ انسداد دہشتگردی( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن کیے اور 13 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور، ساہیوال، ملتان، جہلم، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، چنیوٹ، میانوالی میں کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد مختار گرفتار کیا گیا جس کا تعلق علاقہ غیر سے ہے، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم 4، ڈیٹونیٹر 8، حفاظتی فیوز وائر 15 فٹ، ممنوعہ سٹیکرز، کتابیں اور نقدی برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت، مختار احمد، یونس، فیروز خان، ولی، اویس، فرمان، مومن، عدنان، راجہ فیصل، رضا خان، غلام شبیر، راؤ ساجد اور مختار شاہ کے نام سے ہوئی۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے میں 1487 کومبنگ آپریشنز کے دوران168 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 53335 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی نےمزید کہا کہ محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہیں، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 14 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 13 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 14 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 15 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 8 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 4 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
Advertisement