چین کے ساتھ کاروباری روابط میں غیر معمولی اضافہ اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے، وزیراعظم
زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور پاک۔چین مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائی جا سکے گی،شہباز شریف


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان کاروباری روابط میں غیر معمولی اضافہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ان کے حالیہ دورہ چین کے دوران منعقدہ پاکستان۔چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران لیے گئے فیصلوں کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ صنعتی، زرعی اور تکنیکی تعاون کے فروغ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہانگژو بی ٹو بی کانفرنس میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) کو جلد باقاعدہ معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں (Joint Ventures) میں تبدیل کیا جائے۔
دوران اجلاس شہباز شریف نے بی ٹو بی کانفرنس سے متعلق پیش رفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کرنے کا فیصلہ کیا اور ہدایت کی کہ چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے درمیان تعاون کو عملی جامہ پہنایا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور پاک۔چین مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائی جا سکے گی۔
اس موقع پر شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ ہانگژو میں 24 مئی کو منعقدہ پاکستان۔چین بی ٹو بی کانفرنس میں 123 پاکستانی اور 436 چینی کمپنیوں نے شرکت کی، کانفرنس کے دوران تقریباً 7.54 ارب ڈالر مالیت کی 207 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
علاوہ ازاں شرکا کو بتایا گیا کہ بیٹری انرجی سٹوریج سسٹمز، مصنوعی ذہانت (AI)، موبائل فونز اور ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ کھاد، بیج، آبپاشی کے جدید آلات، فشریز اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں میں وسیع تعاون پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔شرکا کو بتایا گیا کہ بائیوٹیکنالوجی اور ویکسین سازی سمیت جدید صنعتی شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے MoUs پر دستخط ہوئے۔
اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، احسن اقبال ، شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے۔

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- a day ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 hours ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- a day ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- a day ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 hours ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- a day ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- a day ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- a day ago


