گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم ہو جائے گی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
مہم ختم ہونے کے بعد کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ امیدوار یا جماعت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،نوٹیفکیشن


گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم پر 5 جون کی رات 12 بجے سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔جس کے مطابق انتخابی مہم کے اختتام کے بعد امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو حلقوں کی حدود میں جلسے، جلوس، ریلیاں اور کارنر میٹنگز منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ امیدوار یا جماعت کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی، جرمانے اور قید سمیت مختلف سزائیں دی جا سکتی ہیں۔الیکشن انتظامیہ نے تمام امیدواروں،سیاسی کارکنوں اور ووٹرز سے انتخابی قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ شفاف اور پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔
خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے پولنگ اتوار 7 جون کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ ووٹرز مقررہ اوقات میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 7 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
