بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 14 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال 4 گاڑیاں اور بارودی مواد بھی موقع پر ہی تباہ کردیا گیا


رالپنڈی:سیکیورٹی فورسز نےصوبہ بلوچستان کے ضلع بسیمہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 14 خارجی دہشت جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ آپریشن کے دوران ایک فوجی جوان لانس حوالدار عباس شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع بسیمہ کے علاقے نال میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے قریبی تھانے اور بینکوں پر حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 14 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال 4 گاڑیاں اور بارودی مواد بھی موقع پر ہی تباہ کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے لانس حوالدار عباس جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہید لانس حوالدار نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 6 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 13 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 12 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 13 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago



