پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اس امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاریاں کر رہا ہے اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا،بیان


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ امن معاہدہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر حتمی شکل اختیار کر لے گا اور معاہدے کے تمام تر اہم نکات اگلے چوبیس گھنٹے میں فائنل ہو جائیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری کر دہ بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا ایران مجوزہ امن معاہدہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں حتمی شکل اختیا ر کر لے گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اس امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاریاں کر رہا ہے جس کے بعد اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا۔
بیان میں وزیر اعظم نے اس اہم ترین سفارتی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات کے دوران مسلسل جاری رہنے والی وابستگی اور سنجیدگی پر امریکا اور ایران دونوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے خطے کے دیگر ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے امن کی ان مخلصانہ کوششوں کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کیا۔
بیان میں وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں مستقل اور دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک انتہائی مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 18 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 hours ago


