لاہور چیمبر میں برآمدات کے فروغ سمیت ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
پاکستان کی معاشی ترقی کا انحصار برآمدات کے فروغ پر ہے اور اگر تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں تو برآمدات اور زرمبادلہ میں نمایاں اضافہ ممکن ہے،شیعب ایوب


ویب ڈیسک: لاہور چیمبر میں برآمدات کے فروغ کے لیے اہم تجاویز سمیت ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل اور نئے اقدامات کیحوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دوران اجلاس چیئرمین ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن شعیب ایوب بٹالوی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایکسپورٹ و امپورٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے برآمدات کے فروغ اور ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔
اجلاس میں شعیب ایوب بٹالوی نے حکومت کے حالیہ بجٹ میں برآمدی شعبے کے لیے اقدامات کو سراہا جن میں سپر ٹیکس کا خاتمہ، فریٹ پر سیلز ٹیکس میں کمی اور ایکسپورٹ ریمیٹنس پر 0.75 فیصد رعایت شامل ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (IMS) کے ساتھ MOU کے تحت پاکستان میں پہلی مرتبہ BS Export Management ڈگری شروع کی جائے گی، جس کا مقصد نوجوانوں کو بین الاقوامی تجارت اور ایکسپورٹ/امپورٹ کی جدید تعلیم اور عملی تربیت دینا ہے۔
▪️اس پروگرام کے ذریعے برآمدی شعبے سے متعلق 18 اداروں اور محکموں کے افسران (ٹریڈ کونسلرز، سفارتی مشنز، کسٹمز، اے این ایف،ایئرلائنز، ڈریپ، پلانٹ کوارنٹائن وغیرہ) کو بھی خصوصی تربیت دی جائے گی تاکہ نظام کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔
اس موقع پر شعیب ایوب بٹالوی نے مطالبہ کیا کہ سرٹیفکیٹ آف اوریجن 24/7 بنیادوں پر جاری کیا جائے تاکہ خاص طور پر خراب ہونے والی اشیاء کے ایکسپورٹرز کو سہولت مل سکے۔
اجلاس میں انہوں نے فریٹ اور شپنگ چارجز میں غیر معمولی اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ریگولیٹری میکانزم بنانے کی تجویز دی تاکہ ایکسپورٹرز کی لاگت نہ بڑھے اور مسابقت متاثر نا ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا انحصار برآمدات کے فروغ پر ہے اور اگر تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں تو برآمدات اور زرمبادلہ میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 3 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک گھنٹہ قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل






