Advertisement
علاقائی

پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈاور مائیگرنٹ ریسورس سینٹرپاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

معاہدے کے تحت ایم آر سی بیرونِ ملک جانے والے امیدواروں کو باہر روانگی سے قبل مشاورتی نشت، آگاہی ورکشاپس، اور انفرادی رہنمائی فراہم کرے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jun 16th 2026, 9:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈاور مائیگرنٹ ریسورس سینٹرپاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور: پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ(پی ایس ڈی ایف) اور مائیگرنٹ ریسورس سینٹر(ایم آر سی) پاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کا مقصد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت "پرواز کارڈ" سے مستفید ہونے والے نوجوانوں کے لیے محفوظ،  اور قانونی بین الاقوامی ہجرت کو فروغ دینے کے لیے ایک مربوط نطام قائم کرنا ہے۔

معاہدے کے تحت ایم آر سی بیرونِ ملک جانے والے امیدواروں کو باہر روانگی سے قبل مشاورتی نشت، آگاہی ورکشاپس، اور انفرادی رہنمائی فراہم کرے گا، جس میں ہجرت کے حقوق، دستاویزی تقاضوں، ویزا پراسیس اور غیر قانونی ہجرت کے خطرات سے متعلق معلومات شامل ہوں گی۔

دوسری جانب پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ بین الاقوامی روزگار کے مواقع کے لیے تربیت یافتہ امیدواروں کی نشاندہی اور انہیں متحرک کرے گا، جبکہ ضرورت کے مطابق بین الااقومی روانگی سے قبل مطلوبہ ٹریننگ اور سرٹیفکیشن تک رسائی بھی یقینی بنائے گا۔

یہ شراکت داری پاکستان کے ہجرتی نظام میں موجود ایک اہم خلا کو پُر کرنے کی کوشش ہے تاکہ بیرونِ ملک روزگار کے لیے جانے والے ہنر مند افراد نہ صرف تکنیکی مہارت سے آراستہ ہوں بلکہ محفوظ ہجرت کے طریقہ کار، قانونی تحفظات اور دستیاب معاونت سے بھی مکمل آگاہی رکھتے ہوں۔

پی ایس ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد خان نے کہا کہ "مائیگریشن گورننس اور کونسلنگ کو مہارتوں کے پروگراموں میں ضم کر کے ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ اس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد اعتماد اور تحفظ کے ساتھ بین الاقوامی روزگار کے لیے جائیں۔

مائیگرنٹ ریسورس سینٹر کی سینئر کونسلر شازیہ رفیق نے کہا کہ یہ شراکت داری اس بات کی بہترین مثال ہے کہ حکومت، بین الاقوامی ادارے اور سول سوسائٹی مل کر کس طرح تارکینِ وطن کے تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہارتوں کی تربیت کے ساتھ محفوظ ہجرت سے متعلق آگاہی کو شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پاکستان عالمی منڈیوں میں ہنر مند افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کر رہا ہے۔ اس تناظر میں پی ایس ڈی ایف اور ایم آر سی باہمی تعاون سے اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ بیرونِ ملک جانے کے خواہشمند افراد کو نہ صرف مطلوبہ مہارتوں پر عبور حاصل پو بلکہ انہیں کامیاب بین الاقوامی محفوظ مستقبل کے لیے ضروری آگاہی اور معاونت بھی حاصل ہو۔

اس شراکت داری کا مقصد ہنر مند کارکنوں کے لیے پائیدار روزگار کے مواقع کو فروغ دینا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے اس وژن کو آگے بڑھانا ہے جس کے تحت پنجاب کو عالمی معیار کی مسابقتی اور برآمدی صلاحیت رکھنے والی انسانی افرادی قوت کا نمایاں مرکز بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 2 دن قبل
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 2 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'،  عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

  • 3 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 2 دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟

ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟

  • 3 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ

عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ

  • 4 دن قبل
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 2 دن قبل
لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

  • 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 2 دن قبل
Advertisement