لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بعض دینی حلقوں اور علماء نے بھی ان بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے

لاہور: نامور فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے متنازع بیانات کے خلاف پریس کلب لاہور کے باہر مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے محمود بھٹی کے حالیہ سوشل میڈیا بیانات کو خواتین اور اسلامی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔
احتجاج کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر محمود بھٹی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے بعض بیانات میں نکاح، پردہ اور معاشرتی اقدار کے حوالے سے ایسے خیالات کا اظہار کیا گیا جن سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بعض دینی حلقوں اور علماء نے بھی ان بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کریں اور اگر کسی قانون کی خلاف ورزی ثابت ہوتی ہے تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔احتجاج کے شرکاء نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے مطالبہ کیا کہ جاری انکوائری کو جلد مکمل کیا جائے اور حقائق سامنے لائے جائیں۔
انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ عوامی جذبات اور ملکی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب قانونی اقدامات کیے جائیں۔
مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مذہبی اور معاشرتی اقدار کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور اس حوالے سے پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 19 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago






