جی این این سوشل

دنیا

یو اے ای کا رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کیلئےبڑا اعلان

فیڈریشن کی نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے منگل کے روز کہا کہ متحدہ عرب امارات 5 اگست سے پاکستان ، بھارت ، نائیجیریا اور دیگر ممالک سے رہائشی ویزہ رکھنے والوں مسافروں پر عائد پابندی ختم کر دے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یو اے ای  کا  رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کیلئےبڑا اعلان
یو اے ای کا رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کیلئےبڑا اعلان

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات   نے پاکستانیوں کے علاوہ بھارت، نائجیریا، سری لنکا، نیپال اور یوگنڈا میں بھی موجود رہائشی ویزا رکھنے والوں کو آنے کی اجازت دے دی۔

متحدہ عرب امارات ، جو کہ ایک بین الاقوامی سفری مرکز ہے ، نے کئی جنوبی ایشیائی اور افریقی ممالک کے مسافروں پر کئی مہینوں کے لیے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پابندی عائد کر دی تھی۔

مزید پڑھیں : کابل : لشکر گاہ میں لڑائی ، سڑکیں لاشوں سے بھر گئیں

این سی ای ایم اے نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ جن ممالک سے پروازیں معطل کی گئی تھیں وہاں سے سفر کرنے والے مسافر جمعرات سے ایئر پورٹ  کے ذریعے ٹرانزٹ کر سکیں گے لیکن ان کو  وہ روانگی سے 72 گھنٹے قبل منفی پی سی آر ٹیسٹ  کی رپورٹ دکھانی ہوگی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 15 جولائی کو تمام پاکستانی مسافروں کو پابند کیا تھا کہ وہ اپنے کوویڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو دفتر خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ سے تصدیق کروا لیں ، شرط کی خبر عام ہونے کے چند گھنٹے بعد ، دفتر خارجہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ معاملہ اٹھانے کے بعد یہ حکم واپس لے لیا گیا تھا۔

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین ڈالر کا اضافہ

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین  ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں دس مئی تک کے اعداد وشمار شامل کیے گئے جس کے مطابق مذکورہ تاریخ تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں  ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے اور  مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 62 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک 5 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود  تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا

51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021ء سے اپریل 2022ء تک وزیر زراعت رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے  سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا

ایران کی عدالت نے سابق وزیر زراعت کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے مقدمے کی سماعت کے بعد سابق وزیر زراعت جواد ساداتی کو 3 سال قید کی سزا سنائی، 51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021ء سے اپریل 2022ء تک وزیر رہے اور ان کے استعفیٰ دینے کے بعد کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر زراعت پر مویشیوں کی خرید و فروخت کے ایک مبینہ اسکینڈل کی بنیاد پر کیس چلایا گیا تھا۔ اس مقدمے میں 10 افراد کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول سے اتفاق نہیں کروں گا: اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی کی موجودگی اسرائیلی جانوں کے غیر ضروری نقصان کا باعث بنے گی، یوو گیلنٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول سے اتفاق نہیں کروں گا: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے اور حماس کے خاتمے کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوجی حکمرانی سے اتفاق نہیں کرتے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گیلنٹ نے ایک پریس کانفرنس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کی شکست کے بعد اسرائیل کے غزہ پر کنٹرول نہ کرنے کا اعلان کریں۔

گیلنٹ نے مزید کہا کہ جنگ کے بعد غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی کی موجودگی اسرائیلی جانوں کے غیر ضروری نقصان کا باعث بنے گی۔  انہوں نے حماس کی متبادل گورننگ باڈی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی لیکن انہیں ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔

 گیلنٹ نے کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ جلد ہی ہم سے یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہا جائے گا کہ اسرائیلیوں کو شمال میں اپنے گھروں کو معاہدے کے ذریعہ واپس جانا چاہیے یا ان کی واپسی فوجی کارروائی کے ذریعہ ہونا چاہیے۔

رفح میں فوجی آپریشن کے حوالے سے اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تنازع کے بارے میں گیلنٹ نے کہا کہ ہم اس تنازع کو انٹرویوز اور بیانات کے ذریعہ نہیں بلکہ بند کمروں میں حل کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ی بات بھی قابل غور ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے انتظام کے حوالے سے ناقص منصوبہ بندی کی روشنی میں نیتن یاہو اور فوج کے درمیان تناؤ کی کیفیت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll