لاہور : معروف اداکارہ اشنا شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کو کچھ دنوں سے بخار تھا جس کی وجہ سے حالت خراب ہونے پر انہوں نے اپنا کووڈ کا ٹیسٹ کروایاجو کہ مثبت آیاہے ۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے بعد بھی میرا کووڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں مضبوط مدافعتی نظام کے ساتھ ایک صحت مند انسان ہوں لیکن پھر بھی اس وائرس نے مجھ پر حملہ کردیا جس کی علامات کافی ناخوش گوار ہیں۔
اشنا شاہ نے کہا کہ یہ سوچ کر کانپ جاتی ہوں کہ اگر مجھے ویکسین نہ دی جاتی تو میرا کیا حال ہوتا۔
اداکارہ نے تمام صارفین کو ماسک پہننے، ویکسین لگوانے اور تمام احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس مذاق نہیں ہے اور اس کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کو بالکل ہلکا نہ لیں۔
یاد رہے کہ کئی اداکار کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا شکار ہوچکے ہیں فیصل قریشی ،عدنان صدیقی، سنبل اقبال اور سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی کوروناوائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔

مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کا معاملہ،جڑواں شہروں میں راستے، میٹرو اور انٹرنیٹ دوسرے روز بھی بند
- 5 گھنٹے قبل

علی امین کا استعفیٰ تاحال منظور نہ ہو سکا، وزیراعلیٰ کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹانے کی تیاری
- ایک گھنٹہ قبل

فلسطینی شہید صحافی مریم ابودقہ سمیت 7 صحافی ’ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ‘ کیلئے نامزد
- 4 گھنٹے قبل

آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لے پاکستان کا اسکواڈسامنے آ گیا
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ٹیرف وار: ٹرمپ نے چین پر 100 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی ہدایت
- 12 منٹ قبل

لاہور:مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث اورنج ٹرین، میٹرو، اوراسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی معطل
- 3 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کے پی فیصل کریم کو موصول
- 5 منٹ قبل

ایف آئی اے کی کارروائی ،نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
- 2 گھنٹے قبل
13 اکتوبر سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز،ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
- 5 گھنٹے قبل