اسلام آباد : عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ وہ چیئر مین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے سی پیک جیسے اہم ادارے کو چلانے کا موقع دیا، وزیراعظم کے اعتماد اور تعاون کے بغیر ایسا کرنا ممکن نہ ہوتا۔
ان کا کہنا تھاکہ سی پیک پر مستقبل کیلئے پیشرفت کا راستہ متعین ہے اور سی پیک ہمیں ایک مکمل ترقی پسند اور ترقی یافتہ ملک بنائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں خالد منصور کو خوش آمدید کہتا ہوں ، اللہ سب کا حامی وناصر ہو ، سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی راہ متعین ہوچکی ہے ۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک امور مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
The course is set for future progression of CPEC, this journey will go on. My best wishes to Kahlid Mansoor sb, who is fully equipped to take it forward. CPEC is life line for Pakistan, it will transform us into a progressive and fully developed country InshaAllah-2/2
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 3, 2021

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک گھنٹہ قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 7 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 7 گھنٹے قبل





