Advertisement
تفریح

لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

ایس ایم صادق کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا، عارف لوہار اور بیٹوں نے سونے کا تاج پہنایا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jul 7th 2026, 9:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

لاہور: معروف شاعر، نغمہ نگار اور صوفی کلام کے خالق ایس ایم صادق کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازے جانے کے اعزاز میں اسٹار آف رنگیلا فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام الحمراء کلچرل کمپلیکس، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شوبز، ادب، موسیقی اور ثقافت سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ تھیں، جن کا استقبال اسٹار آف رنگیلا فاؤنڈیشن کی روحِ رواں فرح دیبا نے کیا۔ تقریب کے دوران معروف فوک گلوکار عارف لوہار اور ان کے بیٹوں نے ایس ایم صادق کو سونے کا تاج پہنایا، جبکہ ان کی ادبی اور فنی خدمات کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر معروف فوک گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی، عارف لوہار،شیر میانداد، نشو بیگم،معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر، سینئر اداکار راشد محمود،فرح لعل،عمران شوکت، ریکارڈسٹ ادریس، چھکو لہری، گلوکار رفاقت علی خان، ندیم پہلوان،ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا، عباس جٹ اور دیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ساجدہ فاروق تارڑ نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے قومی اعزازات ان شخصیات کی خدمات کا اعتراف ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم صادق نے اپنی شاعری، گیت نگاری اور صوفیانہ کلام کے ذریعے قومی ثقافت اور زبان کی بھرپور خدمت کی ہے، جس پر پوری قوم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔معروف فوک گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس ایم صادق کے لکھے ہوئے گیت اور صوفیانہ کلام موسیقی کی دنیا کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم صادق کے الفاظ دلوں میں اتر جاتے ہیں اور ان کے گیت آنے والی نسلوں تک گونجتے رہیں گے۔ انہوں نے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر ایس ایم صادق کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کی کئی دہائیوں پر محیط فنی خدمات کا حقیقی اعتراف ہے۔

تقریب میں موسیقی کا رنگ بھی نمایاں رہا۔ معروف گلوکار  عارف لوہار ،عمران شوکت علی، فلک اعجاز، فرح لال اور شیزہ جہاں نے ایس ایم صادق کے تحریر کردہ مقبول گیت اور صوفیانہ کلام پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔

اپنے مختصر اظہارِ خیال میں ایس ایم صادق نے حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پرائیڈ آف پرفارمنس ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس اعزاز کو اپنے چاہنے والوں، ساتھی فنکاروں اور پاکستان کے نام کرتے ہیں اور آئندہ بھی ادب اور موسیقی کی خدمت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے عطاءاللہ تارڑ، ساجدہ فاروق تارڑ اور فرح دیبا کا بھی شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر ساجدہ فاروق تارڑ، ڈاکٹر وقار احمد نیاز اور ایس ایم صادق کو شیلڈز بھی دی گئیں۔اس موقع پر مہمانوں نے ایس ایم صادق کو مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت، خوشحالی اور مزید تخلیقی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 13 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 15 گھنٹے قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 9 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 12 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
Advertisement