Advertisement
تفریح

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

انیکا جمال کی تاج پوشی کی تقریب لاہو رمیں منعقد ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jul 16th 2026, 5:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

عبدالسلام علی سے

لاہور: عالمی مقابلہ حسن میں  پاکستان پہلی مرتبہ باضابطہ طورپر شرکت کرے گا۔ چوبیس سالہ پاکستانی لڑکی انیکا جمال ملک کی نمائندگی کریں گی۔

انیکا جمال اقبال کو مس ورلڈ پاکستان 2026 کا تاج پہنایا گیا۔ 24 سالہ انیکا اکاؤنٹنگ اینڈ آڈیٹنگ میں ماسٹرز کی طالبہ ہیں اور پاکستان کی نمایاں بین الاقوامی بیوٹی کوئنز میں شمار ہوتی ہیں۔تاج پوشی کی تقریب لاہور کے  مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جہاں ڈاکٹر شفق اختر، مس پاکستان یونیورسل 2022، نے انیکا کو تاج پہنایا۔

انیکا جمال اقبال اس سے قبل بھی متعدد عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں، جن میں مس ارتھ، مس گلوبل، مس کاسمو، مس ایکو انٹرنیشنل اور مس آورا انٹرنیشنل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کوسووو میں منعقد ہونے والے فریڈم آف دی ورلڈ مقابلے میں چار اعزازات اپنے نام کیے، جس کے باعث انہیں پاکستان کی کامیاب ترین بین الاقوامی مقابلۂ حسن کی نمائندہ خواتین میں شمار کیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ انیکا سماجی خدمت کے شعبے میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ بیوٹی ود اے پرپز پروگرام کے تحت ان کی مہم پاکستان میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی معاونت پر مرکوز ہے۔

وہ نجی تنظیموں کے ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دیتے ہوئے ایسے مریضوں کی مدد کر رہی ہیں جنہیں مسلسل طبی سہولیات اور نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔پاکستان کی پہلی شرکت نہ صرف ملکی مقابلۂ حسن کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے بھی ایک غیرمعمولی پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

Advertisement
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 18 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 18 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 16 گھنٹے قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 4 دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 14 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement