Advertisement
تفریح

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ نے انسٹاگرام پر سلسلہ وار پیغامات شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ قومی کرکٹر نے انہیں دھوکا دیا اور ہراساں کیا، معاملہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jul 16th 2026, 4:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

کراچی: ایک معروف پاکستانی اداکارہ ہما سلیم نے قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی خاموشی توڑ دی، جس کے بعد یہ معاملہ تیزی سے زیرِ بحث آ گیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ وہ ایک ایسے معروف قومی کرکٹر کو بے نقاب کرنا چاہتی ہیں جس نے ان کے ساتھ دھوکا دہی، فراڈ اور ہراسانی کی۔ ان کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے ان کا کرکٹر سے کوئی رابطہ نہیں، تاہم جب بھی وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہیں تو مبینہ طور پر وہ دوبارہ آ کر انہیں ذہنی اذیت پہنچاتا ہے۔

ہما سلیم نے الزام لگایا کہ کرکٹر اور اس کے قریبی افراد نے ان کے اہل خانہ اور پیشہ ور ساتھیوں کو پیغامات بھیج کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی، جبکہ ان کے کام کو بھی متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔

اداکارہ نے مزید دعویٰ کیا کہ وہ ایک ناخوشگوار اور مبینہ طور پر تشدد پر مبنی تعلق کا شکار رہی ہیں، لیکن اب خاموش نہیں رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی برداشت کی حد ختم ہو چکی ہے اور وہ اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ آئندہ چند روز میں مزید حقائق اور شواہد سامنے لائیں گی۔ 

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اخراجات اور ہوٹلوں میں ہونے والی بعض مبینہ سرگرمیوں سے متعلق بھی انکشافات کریں گی۔

اداکارہ کے الزامات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہی ہے۔ کچھ افراد نے اداکارہ کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ دیگر نے کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے قبل دونوں فریقوں کا مؤقف سامنے آنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 4 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 12 hours ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 days ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 15 hours ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 days ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 13 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 18 hours ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 days ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • a day ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 18 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 days ago
Advertisement