وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیاب تکمیل اس بات کا ثبوت ہے کہ عزم اور مشترکہ کوششوں سے پاکستان مشکلات پر قابو پا کر قومی اہداف حاصل کر سکتا ہے


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشترکہ طور پر ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم۔01 کا افتتاح کیا، جو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو بہتر بنائے گا۔
اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے نئے قائم ہونے والے ڈیٹا سینٹر کو ایک شاندار کامیابی قرار دیا اور کہا کہ یہ پاکستان کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب لانے اور ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور اس منصوبے سے وابستہ تمام افراد کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیاب تکمیل اس بات کا ثبوت ہے کہ عزم اور مشترکہ کوششوں سے پاکستان مشکلات پر قابو پا کر قومی اہداف حاصل کر سکتا ہے۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ملک نہ صرف ماضی کے نقصانات کا ازالہ کرے گا بلکہ ایک متحرک، ترقی پسند اور بہتر مستقبل کی جانب بڑھنے والی قوم کے طور پر ابھرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ڈیٹا سینٹر جیسے منصوبے پاکستان کا مستقبل ہیں، اور تمام ریاستی اداروں کو اس سہولت سے منسلک ہونا چاہیے تاکہ اس کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔
وزیراعظم نے زیڈ ٹی ای، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس منصوبے کی کامیاب تکمیل میں تعاون کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس ڈیٹا سینٹر کی گنجائش آٹھ اعشاریہ پانچ میگاواٹ ہے، اور ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسی نوعیت کے ڈیٹا سینٹر کراچی اور لاہور میں بھی قائم کیے جائیں گے۔
سکائی 47 پاکستان کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر اور مصنوعی ذہانت کاڈیجیٹل انفراسٹرکچر پلیٹ فارم ہے۔
اسے عالمی معیار کے مطابق خاص مقصد کیلئے بنایا گیا ہے اور اسے کام میں اضافے کے مسئلے سے نمٹنے اور اعلیٰ کارکردگی کا کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ملک کے اندر مصنوعی ذہانت کے کام کو درستی سے کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
یہ سہولت ہر سطح پر خودمختار کلاوڈ آرکیٹیکچر اور صنعتی سطح کی سکیورٹی کی خصوصیات رکھتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پاکستان کے اہم ڈیٹا کی ملک کے اندر محفوظ طریقے سے ہوسٹنگ کی جائے۔
ڈیٹا سینٹر پاکستان کی ڈیجیٹل خودمختاری کو تقویت دے گا، قومی استحکام میں اضافہ کرے گا، اور ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کو تیز کرے گا۔

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی
- 2 days ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے
- 3 days ago

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- 18 hours ago

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
- 2 days ago

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 18 hours ago

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- 15 hours ago

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- 3 days ago

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی
- a day ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- 17 hours ago

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- 18 hours ago

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- 2 days ago

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- 9 hours ago







