سر ی نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے فوجی محاصرے کو دو برس مکمل ہونے کے موقع پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے قوم آج یومِ استحصال منارہی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق 5 اگست 2019 کو مودی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیری عوام کیخلاف بھارت کے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کی مذمت کیلئے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔وفاقی دارالحکومت سمیت تمام بڑے شہروں میں ایک میل کی یکجہتی واکس کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں واک کی قیادت کی ۔واک کے شرکا سیاہ پٹیاں باندھ کر پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائیں گے۔صبح نو بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ ایک منٹ کیلئے ٹریفک روک کر سائرن بجائے گئے ۔ اسلام آباد میں دوسرے صوبائی دارالحکومتوں کی مرکزی شاہراہوں پر پوسٹر اور بل بورڈز آویزاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیری عوام کی حالت زار کو اجاگر کیا گیا ہے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج کے مظالم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر،پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت میں ریلیاں نکالیں گے۔ بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا، حریت کانفرنس کی پوری قیادت اور آزادی پسند کارکنوں کو فرضی مقدمات میں جیلوں،عقوبت خانوں اور گھروں میں نظربند کیا گیا جس کے خلاف کشمیری احتجاج کریں گے اور مقبوضہ علاقہ میں ہڑتال کی جائے گی۔ بھارت نے نئے اقدامات کی آڑ میں سینکڑوں حریت رہنماوں اور آزادی پسند کارکنوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ مقبوضہ علاقہ میں ہزاروں افراد کالے قوانین کے تحت مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ حریت کانفرنس نے اس موقع پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عالمی قانون کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے دفعہ 370کی منسوخی کے ذریعے جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے مقبوضہ علاقے کا فوجی محاصرہ کر لیاتھا۔کل مکمل ہڑتال اور سول کرفیونافذ کیاجائے گا اورشام آٹھ سے ساڑھے آٹھ بجے تک بلیک آئوٹ کیاجائے گا جوکل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے جاری احتجاجی کیلنڈر کے تحت اس دن سے شروع ہونے والے’’عشرہ مزاحمت ‘‘ کاحصہ ہوگا۔احتجاجی کیلنڈر کے مطابق پانچ اگست کو لال چوک کی طرف مارچ بھی کیا جائے گا اور سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے جبکہ دس روز تک روزانہ شام کو خصوصی دعائیہ مجالس کااہتمام کیاجائے گا۔ کشمیری 11 اگست کو شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز اور دیگر شہداء کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔
بشکریہ : اے پی پی ، ریڈیو پاکستان

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 27 منٹ قبل

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 3 گھنٹے قبل
ہمارے ناخنوں کے رنگ میں تبدیلیاں کن بیماریوں کی علامات کو ظاہر کرتی ہیں؟: ماہرین نے بتا دیا
- ایک دن قبل

وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری
- 2 گھنٹے قبل

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ
- 2 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ کا بنگلہ دیشی ہم منصب سے رابطہ، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
- 2 گھنٹے قبل

صبا قمر پر فلمایا گیا سونگ، تنہا اکیلی ہوں،اوپیر ا سنگر سائرہ پیٹر کی آواز میں مقبول
- 21 گھنٹے قبل

آئی سی سی نےٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا
- 21 گھنٹے قبل

غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 35 منٹ قبل

وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی
- 38 منٹ قبل










