تجارت
پی آئی اے کا اندرون ملک پروازوں سے فوری منرل واٹر کی بوتلیں اٹھانے کا حکم
لاہور : پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے ) نے اندرون ملک پروازوں سے فوری منرل واٹر کی بوتلیں اٹھانے کا حکم دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جاری کیے جانےو الے نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بوتلیں مسافروں سیٹ کیساتھ رکھی جاتی تھی۔ ٹرانزٹ فلائٹ میں جہاں سہولت دستیاب نہ ہو وہاں عملہ پانی فراہم کرنے پابند ہو گا۔ عملہ نئی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ لاگ بک کے ذریعے فراہم کرے۔ منیجر فلائٹ سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
دنیا
نیوزی لینڈ: خالصتان کی آزادی کے حق میں ریفرنڈم،ہزاروںسکھوں کی شرکت
ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد کر دہ د ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، جس میں ہزاروں افرادنےاپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھی جس کے سبب ریفرنڈم کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا۔
خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچی تھی،عالمی میڈیا کے مطابق اس دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئے ہزاروں سکھ افراد نے خالصتان کی آزادی اور بھارت کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔
انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔
ریفرنڈم کے دوران شرکا سے سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو لنک سےخطاب کیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود سکھوں نے تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا، ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آئندہ برس 23 مارچ کو امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوگا۔
علاقائی
پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی
صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ,ترجمان
لاہور:صوبائی حکومت نے پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کر دی ہے۔
ترجمان پنجاب محکمہ زراعت کے مطابق صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ،جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی ہے، کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔
دنیا
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
الیکشن کمیشن کے سربراہ انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے جہاں ان پر سیاہی پھینکی گئی
جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے رہنما نے سینٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا میں الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے، اس دوران اپوزیشن رہنما نے بھرے مجمع میں گیورکی کالا درویش پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے منہ پر سیاہی پھینک دی۔
View this post on Instagram
الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو سیاہی پھینکنے والے کے پیچھے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
-
دنیا 7 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ