کورونا کی چوتھی لہر ، اپریل کے بعد پاکستان میں ساڑھے 5ہزارسے زائد کیسز رپورٹ
اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر تیز ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 افراد انتقال کر گئے جبکہ 5ہزار 661کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار635ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ53ہزار660ہوگئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ60ہزار 494ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 11ہزار 122افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ92ہزار 433ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار 098افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 46ہزار485ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4495افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 30ہزار880کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 329مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد89ہزار117جبکہ اموات کی تعداد807تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 8ہزار 473افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ148افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 25ہزار778ہوچکی ہے جبکہ 636افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 6786 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ52ہزار616 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

آپریشن بُنیان مرصوص،بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان نے امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں آج موسم شدید گرم،درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے
- 2 گھنٹے قبل

جنگ بندی قبول کرتے ہی مودی حکومت کی شرائط سےراہ فرار شروع
- 2 منٹ قبل

شوبز شخصیات کا پاک بھارت جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم
- 6 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

چین پاکستان کی ہر محاذ پر حمایت جاری رکھے گا، وزیرخارجہ وانگ ژی
- 6 گھنٹے قبل

ماں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہاہے
- 6 گھنٹے قبل

انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا
- 4 گھنٹے قبل

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 7 منٹ قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سے پردہ اٹھا دیا
- ایک گھنٹہ قبل