جی این این سوشل

پاکستان

نذیرچوہان کے اعلان پر ترین گروپ کاردعمل

لاہور : نذیر چوہان کے اعلان کے بعد ترین گروپ کا موقف بھی سامنے آگیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

۔  ہم سب جہانگیرترین قیادت میں متحد ہیں ۔
۔ ہم سب جہانگیرترین قیادت میں متحد ہیں ۔

 

ذرائع کے مطابق  ترین گروپ کے راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان کو منع کیا تھاکہ مذہبی معاملات پر بیان بازی نہ کرے ۔ نذیر چوہان  اپنی مرضی سے گروپ میں آیا زبردستی نہیں لائے تھے ۔ نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی وضاحت کے بعد خاموش ہونے کا کہاتھا۔

 

پاکستان آنے والوں مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

 

نذیر چوہان   بوتل سےدودھ نہیں پیتا کہ ہم نے اسے  گمراہ کردیا جائے ۔  نذیر چوہان جذباتی آدمی ہے  ۔ گروپ میں  بھی ہر وقت جذبات میں رہتاتھا ۔

 

کوئٹہ میں معروف ٹک ٹاکر حنا گل پر حملہ ، ملزم فرار

 

 راجہ ریاض کا مزید کہناتھا کہ گروپ میں بھی آگے بڑھنےکیلئےبڑے بڑے مشورے دیتا تھا۔  جیسے ہی مذہبی بیان بازی پر نذیر چوہان کی  پکڑ ہوئی تو گروپ چھوڑ کر بھاگ گیا ۔  ہم سب جہانگیرترین قیادت میں متحد ہیں ۔

 

حکومت پنجاب کا مختلف اضلاع میں لاک ڈاؤن کا فیصلہنذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی وضاحت کے بعد خاموش ہونے کا کہاتھا

دنیا

امریکی تعلیمی کیمپسز میں فلسطینی حامی طلبہ پر پولیس کا کریک ڈائون جمہوری اصولوں کی نفی ہے،اقوام متحدہ

پرامن اجتماع و اظہار رائے کی آزادی کے اپنے حق کا استعمال کرنے والے تعلیمی برادری کے ارکان کے خلاف پابندیاں باعث تشویش ہیں، فریدہ شہید

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی تعلیمی کیمپسز میں فلسطینی حامی طلبہ پر پولیس کا کریک ڈائون جمہوری اصولوں کی نفی ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے تعلیم فریدہ شہید نے کہا ہے کہ امریکا میں تعلیمی کیمپسز میں طلبہ کے احتجاج پر حملوں میں حالیہ اضافہ تعلیمی ماحول میں فکری آزادی اور جمہوری اصولوں کی نفی کرتا ہے، پرامن مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن، گرفتاریوں، حراست، پولیس تشدد، نگرانی ، تادیبی اقدامات اور پرامن اجتماع و اظہار رائے کی آزادی کے اپنے حق کا استعمال کرنے والے تعلیمی برادری کے ارکان کے خلاف پابندیاں باعث تشویش ہیں۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے تعلیم و پاکستانی ماہر عمرانیات فریدہ شہید نے کہا کہ وہ خاص طور پر اس بات پر فکر مند ہیں کہ مظاہرین کے ساتھ ان کے سیاسی نقطہ نظر کی بنیاد پر غیر منصفانہ سلوک کیا جاتا ہے۔

فریدہ شہید نے کہا کہ یہ پولیس حملے تعلیمی ماحول میں فکری آزادی اور جمہوری اصولوں کے خاتمے کا اشارہ دیتے ہیں۔ انہوں نے امریکی حکومت سے اپیل کی کہ وہ طلبہ کو متنوع نظریات اور نقطہ نظر تک غیر محدود رسائی کو یقینی بناتے ہوئے آزادی اظہار کے لیے اپنی بنیادی وابستگی کا اعادہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ کتابوں اور نصاب پر پابندیوں کے ذریعے ظاہر ہونے والی ان پالیسیوں نے ایک وسیع ’سرد اثر‘ پیدا کیا ہے جو خیالات کے آزادانہ تبادلے کو روکتا اور پسماندہ آوازوں کو خاموش کر دیتا ہے۔شہید نے کہا کہ سکولوں سے پولیس کو ہٹانا اور قابل عملہ جیسے مشیروں اور سماجی کارکنوں میں سرمایہ کاری کرنا بہت ضروری ہے

انہوں نے کہا کہ یہ بیانیے کو تبدیل کرنے کا وقت ہے، معیاری ٹیسٹنگ کے نتائج پر جامع ترقی اور سماجی تعامل کی مہارتوں کو ترجیح دیتے ہوئے طلبہ کو محض نمبروں تک محدود کر دیتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور کے تھانہ انارکلی کے ایس ایچ او کی جانب سے زیر حراست افراد پر تشدد

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے تھانہ انارکلی کے ایس ایچ او کی جانب سے زیر حراست افراد پر تشدد

لاہور کے تھانہ انارکلی کے ایس ایچ او کی جانب سے زیر حراست افراد پر تشدد کیے جانے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او جاوید نے تشدد کے دوران خود ہی ویڈیو بھی بنوائی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پرانی انار کلی پولیس نے اشتہاری کی تلاش میں چائنا سینٹر پر چھاپہ مارا تھا۔ اشتہاری تو نہ ملا لیکن موقع سے 5 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ایس ایچ او تھپڑ برساتے ہوئے زیر حراست افراد کو تھانے لے گیا۔ پولیس نے حراست میں لئے جانے والوں پر جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کردیا۔

حراست میں لئے جانے والوں میں احسان، ناظم، منظور، علی رضا زاہد اور دیگر شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کرلی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت بارے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت اور سلامتی بنیادی اہمیّت کی حامل ہے، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر گوہر کا  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت بارے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت اور سلامتی بنیادی اہمیّت کی حامل ہے، سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی صحت و سلامتی کروڑوں پاکستانیوں کیلئے مسلسل تشویش کی ایک بڑی وجہ ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے بااعتبار ڈاکٹرز سے طبی معائنے سے متعلق اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے، اس معاملے پر جیل انتظامیہ اور حکومتی مشینری کی جانب سے حکم عدولی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll