جی این این سوشل

پاکستان

سندھ کابینہ میں ردو بدل، 4وزارء فارغ، 4 نئے شامل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے وزرا ، مشیران اور معاونین خصوصی کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ کابینہ میں ردو بدل، 4وزارء فارغ، 4 نئے شامل
سندھ کابینہ میں ردو بدل، 4وزارء فارغ، 4 نئے شامل

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات ہونے والے مرتضیٰ وہاب سے مشیر ماحولیات کا قلمدان لے لیا گیا ہے تاہم ان کے پاس مشیر قانون اور ترجمان سندھ حکومت کا قلمدان رہےگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزرا کے قلمدان میں بھی ردو بدل کیے ہیں۔

اسماعیل راہویونیورسٹیز وبورڈز، ماحولیات اور کوسٹل ڈویلپمنٹ کے وزیرمقررکیےگئے ہیں،مخدوم محبوب کو ریونیو کا وزیر بنایا گیا ہے۔

اعجازجاکھرانی کو مشیر جیل تعینات کیا گیا ہے، منظوروسان کو زراعت،فیاض بٹ کو زکوٰۃ وعشر اور مذہبی امور  کا قلمدان سونپا گیا ہے، رسول بخش کوری ہیبلیٹیشن اور ریلیف کے مشیرکا قلمدان دیا گیا ہے۔

سعیدغنی  سے وزارت تعلیم کا قلمدان لےلیا گیا ہے اور انہیں محکمہ لیبر اور اطلاعات کا قلمدان سونپ دیاگیا ہے، سید سردارشاہ کو کلچر،سیاحت اور تعلیم کا وزیر مقررکردیاگیا ہے، سید ناصرشاہ وزیربلدیات،ہاؤسنگ،ٹاؤن پلاننگ اور پبلک انجینئرنگ کے وزیر مقرر کیےگئے ہیں۔

جام اکرام کو انڈسٹریز اور کوآپریشن ،ساجد جوکھِیوکوسوشل ویلفیئر،گیان چند کو اقلیتی امور، جام خان شورو کوآبپاشی اورضیاءعباس کو ورکس اینڈ سروس کا قلمدان دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ میں مزید معاونین خصوصی شامل کیےگئے ہیں جس کے بعد کابینہ میں  معاونین خصوصی کی تعداد 15ہوگئی ہے۔ 

لیاقت آسکانی وزیراعلیٰ کےمعاون خصوصی برائے کچی آبادی مقرر کیے گئے ہیں، رکن سندھ اسمبلی ارباب لطف اللہ معاون خصوصی اسپورٹس ، بنگل خان مہرکو  معاون خصوصی محکمہ اینٹی کرپشن مقررکیا گیا ہے۔

ضلع حیدرآباد سے صغیرقریشی اور سکھر سےارسلان شیخ معاون خصوصی مقرر کیےگئے ہیں۔

تنزیلہ قمبرانی وزیراعلٰی کی معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی، قاسم نوید معاون خصوصی محکمہ سرمایہ کاری ، وقارمہدی معاون خصوصی برائے سیاسی امور، سریندر ولاسائی معاون خصوصی انسانی حقوق ،صادق علی میمن معاون خصوصی محکمہ خصوصی افراد مقرر، پارس ڈیرو معاون خصوصی امور نوجوانان مقرر کیےگئے ہیں۔

وزیر آبپاشی سہیل انورسیال، ہری رام اور فراز ڈیرو سندھ کابینہ سے فارغ ہوگئے ہیں اور تینوں وزرا سے محکموں کے قلمدان واپس لے لیے گئے ہیں۔

علاقائی

اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام  شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے

فضائی  آلودگی  اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نےاپنے  تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام  شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے

اسموگ،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے، اس حوالے سے  پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کی ہدایات کردیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بھی ورک فرام ہوم اور یونیورسٹی امور سے متعلق تمام میٹنگز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں عملہ کام کرتا رہے گا، صفائی اور مالی وغیرہ کو ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور اور ملتان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

 لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج  دوسرے نمبر پر ہے، پہلے پر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے۔

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی،سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح1398ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1324 تک جا پہنچا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1210 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 850 ریکارڈ کیا گیا۔

بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے  پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے  ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ گرین لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیاہے اور سکولوں، کالجزاور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

دوسری طرف سموگ کے باعث لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی، ہیوی ٹریفک کے لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، دونوں شہروں میں اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس انڈسٹری کے کام پر بندش ہوگی۔

دوسری طرف لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں 4 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، جبکہ  4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔

حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔ 

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش  ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll