وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے وزرا ، مشیران اور معاونین خصوصی کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات ہونے والے مرتضیٰ وہاب سے مشیر ماحولیات کا قلمدان لے لیا گیا ہے تاہم ان کے پاس مشیر قانون اور ترجمان سندھ حکومت کا قلمدان رہےگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزرا کے قلمدان میں بھی ردو بدل کیے ہیں۔
اسماعیل راہویونیورسٹیز وبورڈز، ماحولیات اور کوسٹل ڈویلپمنٹ کے وزیرمقررکیےگئے ہیں،مخدوم محبوب کو ریونیو کا وزیر بنایا گیا ہے۔
اعجازجاکھرانی کو مشیر جیل تعینات کیا گیا ہے، منظوروسان کو زراعت،فیاض بٹ کو زکوٰۃ وعشر اور مذہبی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے، رسول بخش کوری ہیبلیٹیشن اور ریلیف کے مشیرکا قلمدان دیا گیا ہے۔
سعیدغنی سے وزارت تعلیم کا قلمدان لےلیا گیا ہے اور انہیں محکمہ لیبر اور اطلاعات کا قلمدان سونپ دیاگیا ہے، سید سردارشاہ کو کلچر،سیاحت اور تعلیم کا وزیر مقررکردیاگیا ہے، سید ناصرشاہ وزیربلدیات،ہاؤسنگ،ٹاؤن پلاننگ اور پبلک انجینئرنگ کے وزیر مقرر کیےگئے ہیں۔
جام اکرام کو انڈسٹریز اور کوآپریشن ،ساجد جوکھِیوکوسوشل ویلفیئر،گیان چند کو اقلیتی امور، جام خان شورو کوآبپاشی اورضیاءعباس کو ورکس اینڈ سروس کا قلمدان دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ میں مزید معاونین خصوصی شامل کیےگئے ہیں جس کے بعد کابینہ میں معاونین خصوصی کی تعداد 15ہوگئی ہے۔
لیاقت آسکانی وزیراعلیٰ کےمعاون خصوصی برائے کچی آبادی مقرر کیے گئے ہیں، رکن سندھ اسمبلی ارباب لطف اللہ معاون خصوصی اسپورٹس ، بنگل خان مہرکو معاون خصوصی محکمہ اینٹی کرپشن مقررکیا گیا ہے۔
ضلع حیدرآباد سے صغیرقریشی اور سکھر سےارسلان شیخ معاون خصوصی مقرر کیےگئے ہیں۔
تنزیلہ قمبرانی وزیراعلٰی کی معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی، قاسم نوید معاون خصوصی محکمہ سرمایہ کاری ، وقارمہدی معاون خصوصی برائے سیاسی امور، سریندر ولاسائی معاون خصوصی انسانی حقوق ،صادق علی میمن معاون خصوصی محکمہ خصوصی افراد مقرر، پارس ڈیرو معاون خصوصی امور نوجوانان مقرر کیےگئے ہیں۔
وزیر آبپاشی سہیل انورسیال، ہری رام اور فراز ڈیرو سندھ کابینہ سے فارغ ہوگئے ہیں اور تینوں وزرا سے محکموں کے قلمدان واپس لے لیے گئے ہیں۔
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 9 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 5 hours ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 minutes ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 9 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 9 minutes ago



