جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں کورونا سے مزید 67 اموات ، 4ہزار 745کیسز رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 67 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار745کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں کورونا سے مزید 67 اموات ، 4ہزار 745کیسز رپورٹ
ملک میں کورونا سے مزید 67 اموات ، 4ہزار 745کیسز رپورٹ

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید67فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار702ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ58ہزار405ہوگئی ہے ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ61ہزار 458ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 11ہزار 141افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ94ہزار 748ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار 126افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 47ہزار026ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4507افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 30ہزار967کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 330مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد89 ہزار569جبکہ اموات کی تعداد809تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 8 ہزار 551افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ150افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد26ہزار086ہوچکی ہے جبکہ 639افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 2095 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ54 ہزار711مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں  میں جائے گی؟

ذرائع کے مطابق ٹرافی ٹیکسلا، ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی اور کراچی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں  میں جائے گی؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے  پاکستان ٹور کا آغاز آج سے ہو رہا ہے،شیڈول کے مطابق ٹرافی کا ٹورآج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ 
چیمپئنز ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی  جس دوران اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
 اسلا م آباد میں چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم  سمیت اسکول کالجز اور مختلف جگہوں پر لے جایا جائے گا، اس موقع پر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔
اسلام آباد کے بعد ٹرافی 17 نومبر کو ٹیکسلا  جبکہ 18 نومبر کو خانپور میں لےجایا جائے گا۔
19 نومبر کو  مری  جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی  ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر  جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔
جبکہ   6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت  میں ٹرافی ٹور ہو گا،آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم برداشت  ہر سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس دن کی  منظوری  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی اور پہلی مرتبہ یہ دن  2005 میں منایا گیا۔

بنیادی طور اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبر و تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے  لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے۔

اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو بھی اجاگر کریں گی۔

اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ  لوگوں کو ایک دوسروں کے مذہب ،عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔

حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔ 

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش  ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll