صدرمسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف نےکہاہےکہ میاں نواز شریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ عمران نیازی حکومت کا تھا، ان کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا یہ فیصلہ بھی حکومت کے سرکاری بورڈ کا تھا۔ ڈاکٹرزکے مشورے کے مطابق نوازشریف کے علاج اور لندن میں قیام کا فیصلہ ہوگا۔


صدرمسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف نےکہاہےکہ نفرت پر مبنی حکومتی بیانات پاکستان کے وقار کے منافی ہیں سیاسی پگڑیاں اچھالنے والے پاکستان کی پگڑی نہ اچھالیں تو مہربانی ہوگی۔ سیاسی فائدے کے لئے حقائق کے برعکس بیانات باعث افسوس ہیں، تین بار وزیراعظم رہنے والے نوازشریف کی زندگی پر سیاست بے حسی اور غیرانسانی رویہ ہے۔
مزید پڑھیں : فردوس عاشق اعوان نے استعفی دے دیا
ان کا کہنا تھا کہ محض سیاست کے لئے ایک فرد کوبدنام کرنے کا حکومتی رویہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، ہوش کے ناخن لیں۔ قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیل دائر کر دی گئی ہے، اپیل پر فیصلہ ہونے تک میاں نوازشریف قانونی طور پر لندن میں قیام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی حکومت کو اپنے ویزہ کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی وزارت داخلہ نے ان کی درخواست مسترد کردی۔ برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔

یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے، ٹرمپ کی فرانسیسی صدرسے گفتگو
- ایک گھنٹہ قبل
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن کو شہری کے ساتھ مار پیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
- 11 گھنٹے قبل

سلامتی کونسل میں روس مخالف تمام یورپی ترامیم مسترد، یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد منظور
- 2 گھنٹے قبل

رینجرز ریکروٹس کی 32 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 10 گھنٹے قبل

لالی وڈ کے معروف اداکار حبیب کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے
- 5 منٹ قبل
ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- 10 گھنٹے قبل
غزہ میں ڈیڑھ سال کی بندش کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
- 13 منٹ قبل

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

پلڈاٹ نے پارلیمان کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
- ایک گھنٹہ قبل

نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کیخلاف جیت ، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر
- 12 گھنٹے قبل

مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل، بیشتر اضلاع میں بارش سے موسم ٹھنڈا
- ایک گھنٹہ قبل
سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن ، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل