جی این این سوشل

پاکستان

کورونا کی چوتھی لہر میں شدت ، مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار تیز، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید95 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار 720کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا کی چوتھی لہر  میں شدت ، مثبت کیسز کی شرح 8.24  فیصد ریکارڈ
کورونا کی چوتھی لہر میں شدت ، مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد ریکارڈ

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید95فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار797ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ63ہزار125ہوگئی ہے ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ62ہزار 557ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 11ہزار 172افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ 96ہزار 918ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار 168افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 47ہزار452ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4524افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 31ہزار0694کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 331مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد90 ہزار093جبکہ اموات کی تعداد811تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 8 ہزار 615افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ150افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 26ہزار421ہوچکی ہے جبکہ 641افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 4780 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ59ہزار491مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

پاکستان

مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے

وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے۔

وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں، نواز شریف  25 اکتوبر کو لاہور سے دوبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے

سابق وزیر اعظم نوازشریف نے متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ و یورپ کا دورہ کیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز 7 نومبر کوغیر ملکی دورے کے لئے روانہ ہوئیں تھیں۔

مریم نواز لاہور سے خصوصی طیارے سےسوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچیں، جہاں انہوں نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا۔

جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز لندن کے لئے روانہ ہوگئیں۔

مریم نواز کا بیرون ممالک کا دورہ تقریبا ایک ہفتہ پرمشتمل ہےتھا جس میں توسیع کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بلایا، ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے، انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی

آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی

 آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں  13 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔
سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کی بیٹنگ شروع میں ہی لڑکھڑا گئی اور 44 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے، تاہم بعد میں عثمان خان نےذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب کر دیا مگر 102 کے اسکور پر عثمان خان آؤٹ ہو گئے۔
عثمان خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری اسکور کی تا ہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔
پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 16 رنز بنائے جبکہ عرفان خان نیازی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
آسٹریلیا کی طرف سے جانسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اسپنر ایڈم زیمپا نے 2 اور بریٹ لیٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سپنسر جانسن کو میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر  مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
اس سے قبل سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے  کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔ 
 آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28  اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفریدی اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll