اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اوروفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ 50برس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جانی چاہیئے ۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں بتایا ہے کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے 33 فیصد افراد کی ویکسینیشن ہو چکی ہے ، 4 ہفتے قبل 50 سال سے زائد عمر والوں کو پہلی کورونا ویکسین کی ڈوز لگوانے کی شرح 21 فیصد تھی۔ اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا وائرس خطرناک ہے اس لیے براہِ کرم 50 سال اور زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی ترغیب دیں۔
4 weeks back of the 2 crore 72 lakh Pakistani's 50 years or older, 21% had recieved atleast one vaccine dose. Now that number is 33%. This is the age group which is most vulnerable to serious disease due to covid. Please particularly encourage those in this age group to vaccinate
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 7, 2021
خیال رہے ملک میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا ۔ملک بھر میں کو رونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید95فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار797ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ63ہزار125ہوگئی ہے ۔

دریائے ستلج کے کئی مقامات پر بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد حفاظتی بند ٹوٹ گئے
- 2 hours ago

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 799 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں
- an hour ago

امریکی نیشنل گارڈ کے فوجی دستے واشنگٹن کی سڑکوں پر اسلحہ لے کر گشت کریں گے
- 3 hours ago

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان
- 13 hours ago
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز
- 13 hours ago

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 13 hours ago

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان
- 2 hours ago

روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم رعایتیں دی ہیں، امریکی نائب صدر
- 2 hours ago

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی
- 13 hours ago

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کے لیے منسوخ
- 2 hours ago
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری
- 13 hours ago

دیر بالا میں سکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
- 2 hours ago