اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا، بھارت پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانا چاہتا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیرِ داخلہ کے بیان کی تردید کرتا ہوں، انہوں نے غیر ذمے دارانہ بیان دیا۔ ان کاکہنا تھا کہ بھارت ہمارے لیے ایسٹ اور ویسٹ دونوں طرف مشکلات پیدا کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیل، را اور این ڈی ایس کا ایجنڈا پاکستان کو اندر سے کمزور کرنے کا ہے۔ افغانستان کے ساتھ پاکستان کی تمام سرحدیں بند ہیں، ہمارا افغانستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہم امن کے داعی ہیں، افغانستان جانے، افغانوں کا مسئلہ جانے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشت گرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہماری تمام ہمدردیاں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث تمام افراد کو نادرا کے محکمے سے نکالیں گے، جو لوگ نور مقدم کیس میں ملوث ہیں ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔ نادرا کو چلانے کیلئے وزیراعظم سے گائیڈ لائنز لیں گے ،وزیراعظم کو جلد نادرا کے دورے کی دعوت دیں گے۔
شیخ رشید نے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا کہ محرم الحرام کے لیے فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کر رہے ہیں، کسی کے عقیدے کو چھیڑیں گے نہیں اور اپنا عقیدہ چھوڑیں گے نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ درخواست ہے کہ محرم میں این سی او سی کی ایس او پیز کو فالو کریں، آج سے 10 محرم تک سابق فاٹا میں انٹر نیٹ بند رکھا جائے گا۔ قومی سلامتی کا تقاضہ ہے کہ ہر کوئی اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 4 گھنٹے قبل

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 2 گھنٹے قبل

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- 25 منٹ قبل

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 2 گھنٹے قبل

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 4 گھنٹے قبل