پاکستان افغان امن عمل اور مسئلے کے سیاسی حل کیلئے کوششوں میں تعاون جاری رکھے گا : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل اور مسئلے کے سیاسی حل کے لئے کوششوں میں تعاون جاری رکھے گا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک وزیردفاع حلوسی آ کار سے ملاقات کی ہے جس میں وزیراعظم نے ترک وفد کا خیر مقدم کیا ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران نے پاکستان اور ترکی کے درمیان بے مثال باہمی اعتماد اور باہمی حمایت کی بنیاد پر تاریخٰ تعلقات کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ترکی کے برادر عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ترکی میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے نقصان پر ہمدردی کابھی اظہارکیا۔ پاکستان کی طرف سے یکجہتی اور اس آفت سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن امداد کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ترک وزیردفاع سے ملاقات میں کہاکہ امید ہے افغان رہنما افغان مسئلے کے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل کے لئے بین الاقوامی ہم آہنگی کی اہمیت کو تسلیم کریں گے، تنازع جموں کشمیر سمیت تمام معاملات پر ترکی کی مضبوط اور مسلسل حمایت کے ممنون ہیں۔
وزیراعظم نے دوطرفہ دفاعی تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام معاملات بالخصوص جموں کشمیر کے تنازع پر پاکستان کی بھرپور اور مسلسل حمایت پر ترکی کاشکریہ ادا کیا۔ علاقائی معاملات کے حوالے سے وزیر اعظم نے افغان امن عمل سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر سے انہیں آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے سیاسی حل ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ وزیراعظم نے امیدظاہر کی کہ افغان رہنما اس سلسلہ میں پیشرفت اور وسیع البنیاد سیاسی حل کے حصول کے لئے بین الاقوامی ہم آہنگی کی اہمیت کو تسلیم کریں گے۔ وزیراعظم نےمزید کہا کہ پاکستان افغان امن عمل اور سیاسی حل کے لئے مدد دینے کی کوششوں میں تعاون کرے گا۔
ترکی کے وزیر دفاع نے صدر اردوان کی طرف سے وزیراعظم کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور جموں کشمیر سمیت تمام مسائل پر ترکی کی طرف سے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں دفاع سمیت باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے افغانستان میں سیاسی حل کے لئے ترکی کی کاوشوں کا بھی ذکر کیا۔ حلوسی آکار کا دورہ پاکستان اور ترکی کےدرمیان اہم دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر مشاورت کے لئے اعلیٰ سطح کے دوروں کا حصہ ہے۔

خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس 13 اکتوبر کو طلب
- 2 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے ، شیخ وقاص اکرم
- ایک گھنٹہ قبل

مذہبی جماعت کے کارکن پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے بیٹھے ہیں ، ڈی آئی جی لاہور
- 3 گھنٹے قبل

دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت پر نہیں ڈالا جا سکتا: پی ٹی آئی
- 6 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی کا غزہ جنگ بندی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ، سیکیورٹی ہائی الرٹ
- 6 گھنٹے قبل

بھارت میں افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، خواتین صحافیوں کی غیر موجودگی پراعتراضات
- 3 گھنٹے قبل

فلسطینی مٹھائیاں کھا رہے، ہم اسلام آباد پر چڑھائی کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
- ایک گھنٹہ قبل
.webp&w=3840&q=75)
شوبز انڈسٹری میں جنسی تعلق کا رجحان کافی حد تک ہے، سلیم معراج
- 6 گھنٹے قبل

سوموار کو فیصلہ ہو گا ، استعفیٰ منظور ہونے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے: گورنر کے پی
- 4 گھنٹے قبل

یوکرین بحران: پیوٹن نے امریکی صدر کی کوششوں کی تعریف کر دی
- 3 گھنٹے قبل
ڈاکٹر خالد محمود نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا اضافی چارج سنبھال لیا
- 4 گھنٹے قبل

لیہ کے گردو نواح میں 5 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل