Advertisement
علاقائی

اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پنجاب میں اسپشل کورٹس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 12th 2021, 7:45 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق  وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ہوا، جس میں  اوورسیز اسپشل کورٹس کے لیے کے مسودہ کی منظوری دے دی،حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق آرڈیننس کی منظوری کے بعد سپیشل کورٹس برائے اوورسیز قائم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں : اداکارہ نمرہ خان شدید بیمار ، مداحوں سے دعا کی اپیل

اوورسیز پاکستانی ویڈیو لنک کے ذریعے سپیشل کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کرا سکیں گے، سپیشل کورٹس میں فاسٹ ٹریک پر چھ ماہ کے اندر اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر کا کہنا ہے کہ اس خوشی کے موقع پر اوورسیز پاکستانیوں بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ اور وزیر قانون راجہ بشارت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

Advertisement