اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم آزاد کشمیر کے انتخابات کو مسترد کرتی ہے، ای وی ایم مشین دھاندلی کا سب سے آسان طریقہ ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں پارٹی سربراہان نے شرکت کی ،اجلاس میں مہنگائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، ملک اس وقت سنگین حالات سے گزر رہا ہے،اجلاس میں داخلی و خارجہ امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا،پی ڈی ایم افغان مسئلہ کا حل فریقین کے مذاکرات میں سمجھتی ہے، پاکستان کو اس وقت بدترین تنہائی کا سامنا ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ 21اگست کو اسلام آباد میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ پی ڈی ایم29اگست کو کراچی میں جلسہ کرے گی، پی ڈی ایم کاآئندہ سربراہی اجلاس28اگست کو کراچی میں ہوگا۔ آفتاب شیر پاؤ کو پی ڈی ایم کا سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ پی ڈی ایم آزاد کشمیر کے انتخابات کو مسترد کرتی ہے، ای وی ایم مشین دھاندلی کا سب سے آسان طریقہ ہے،تمام ادارے آئین میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں نبھائیں ۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نوازشریف کی بیماری پر سیاست کررہی ہے،لندن میں نوازشریف کا علاج جاری ہے، نوازشریف علاج کرائے بغیر واپس نہیں آئیں گے،3بار کے وزیراعظم کی صحت پر سیاست کرنا گری ہوئی حرکت ہے۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 12 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 13 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 12 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 16 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 12 گھنٹے قبل
