پنجاب کےاسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی کردیا ہے: چودھری پرویز الہی
پنجاب میں پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ اور چھٹی جماعت سے میٹرک تک ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھایا جائےگا۔


اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کی گئی۔ جس میں انھوں نے بتایا کہ دی پنجاب کمپلسری ٹیچنگ قرآن بل پاس ہونا تاریخی کام ہے اور اس سلسلے میں متحدہ علماء بورڈ اور مختلف مکاتب فکر نے مدد دی۔پنجاب کےسرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی کردیا ہے۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل سے ہی مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔قرآن بل آئندہ آنے والی نسلوں کےلئے ہوگا اور مستقبل میں اس کا فائدہ ہوگا۔تمام مکاتب فکر کےعلما اکٹھے بیٹھ کر متفقہ قرآن کا ایک ترجمہ کیا جس کولاگو کریں گے۔انھوں نے کہا کہ قرآن بل قانون کا اثرملک کی بنیادوں پرہوگا اور یہ مضبوط کرنے اور وحدت کا سنگ بنیاد ہے۔ پرویز الہی نے کہا کہ جب بنیاد مضبوط ہوگی توعمارت خود بخود بہتر اور خوبصورت ہوگی۔ قرآن پرعمل کرکے ملک اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتاہے۔
پرویز الہی نے مزید بتایا کہ قرآن ٹیچنگ پروگرام بھی جلد شروع کررہے ہیں اور جب بھی حضور ﷺ کا نام آئے گا تو خاتم النبین ﷺ ساتھ لکھا جائےگا۔جو کہتے ہیں کہ نبوت جاری ہے لیکن اس بل میں سب واضح طورپر لکھ دیا گیا ہے۔
پرویز الہی نے بتایا کہ بھارت کے متعدد لوگوں نےرابطہ کرکے کہا کہ پاکستان بننا واقعی ایک عظیم کارنامہ ہے۔اسرائیل زبردستی ملک بنا اور پاکستان کے لیے انتخاب کرکے اس کا قیام عمل میں لایا گیا۔

جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گے، ایران
- 4 گھنٹے قبل

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار
- 4 گھنٹے قبل

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 15 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 43 منٹ قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- 14 گھنٹے قبل

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن
- 3 گھنٹے قبل

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 15 منٹ قبل

مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی
- 3 گھنٹے قبل

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- 3 گھنٹے قبل