Advertisement
پاکستان

وزیر اعلی پنجاب کی بیگم کورونا کا شکار ہوگئیں

لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 14th 2021, 2:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعلی پنجاب کی بیگم کورونا کا شکار ہوگئیں

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ بھی کورونا  کا شکارہوگئیں  ہیں ۔ وزیراعلی پنجاب کی اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ۔  وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے وزیراعلی کی اہلیہ   کے کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

مزید پڑھیں : شیخ رشید کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلئے اہم ویزا پالیسی کا اعلان

مزید پڑھیں : روس کا کابل میں سفارتخانے سے عملہ نہ نکالنے کا اعلان

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ   وزیراعلی کی اہلیہ کرونا پازیٹو ہیں اور انکی طبعیت بہتر ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ و زیر اعلی پنجاب نے 14اگست حضوری باغ میں ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے ،سینئیر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے  مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement