کابل: روس نے کابل میں سفارتخانے سے عملہ نہ نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے کو کابل سے نکالنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، مستقبل قریب میں کابل پر طالبان کا قبضہ نہیں دیکھ رہے ہیں ۔
ضمیر کابلوف نے مزید کہا کہ اشرف غنی حکومت سیاسی سمجھوتے کے لیے ذہن بنائے اور بامعنی مذاکرات کی طرف آئے۔
مزید پڑھیں : شیخ رشید کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلئے اہم ویزا پالیسی کا اعلان
مزید پڑھیں : حکومت پنجاب کے تمام ترجمان فارغ، نوٹیفکیشن جاری
دوسری جانب طالبان نے افغانستان کےدوسرے اہم ترین شہر قندھار کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔افغانستان کے مختلف شہروں اور صوبوں میں طالبان کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے۔افغان شہر غزنی اور ہرات پر بھی طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے۔ طالبان کے زیر قبضہ صوبوں کی تعداد 12ہوگئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان دارالحکومت کابل سے محض 130 کلومیٹر دور رہ گئے ہیں۔
طالبان اب شمالی افغانستان کے بیشترحصے اور ملک کے تقریباً ایک تہائی علاقائی دارالحکومتوں پر قابض ہیں۔ قندھار پر قبضہ طالبان کی بڑی کامیابی سمجھا جا رہاہے۔ یہ شہر کبھی طالبان کا گڑھ تھا۔ اور ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر حکمت عملی کے لحاظ سے اہم شہرہے۔
افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی میں گذشتہ چند دن کے دوران تیزی دیکھی گئی ہے اور انھوں نےایک ہفتے میں 12 اہم شہروں پر قبضہ کرلیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 11 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 12 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 13 گھنٹے قبل