دنیا
کابل شہرمیں رات بھر مکمل بلیک آؤٹ رہا،امریکی میڈیا
کابل : امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت میں گزشتہ رات مکمل بلیک آؤٹ رہا۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی تیز ترین پیش قدمی کو دیکھتے اور کابل کے گھیراؤ کی خبروں کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔ کابل میں گزشتہ رات تاریکی کا سماں تھا ۔
دوسری جانب امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہم نےافغانستان سےسفارتی عملے کےانخلاکیلئےفوجیوں کی تعدادبڑھادی۔
اور یہ سب سفارتکاروں ،شہریوں کونکالنےکیلئےفوجیوں کی تعداد بڑھارہےہیں۔ امریکی فوجیوں کی تعداد3ہزار سےبڑھاکر5ہزارکردی ۔
طالبان کیلئےوارننگ ہےکہ مشن میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ چوتھاامریکی صدرہوں جس کےعہدہ صدارت میں فوج افغانستان میں ہے۔ افغان جنگ 5ویں صدرکےحوالےنہیں کرکےجاؤں گا۔
علاقائی
اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے
فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نےاپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے
اسموگ،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے، اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کی ہدایات کردیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بھی ورک فرام ہوم اور یونیورسٹی امور سے متعلق تمام میٹنگز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں عملہ کام کرتا رہے گا، صفائی اور مالی وغیرہ کو ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی بلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور اور ملتان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہے۔
کھیل
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا
میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے
سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیا ن ٹی 20سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جا ئے گا۔
پاکستان ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، قومی ٹیم برسبین سے سڈنی پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
علاقائی
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاظری کو 50 فیصد کر دیاگیا
اسموگ کی شدت میں اضافے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے مزید پابندیاں عائد کر دی۔
ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ، لاہوراور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے،یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔
دوسری جانب محکمہ ماحولیات نے سموگ کے باعث لاہور اور ملتان میں مزید پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طبی عملے اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،پابندیوں کا اطلاق 16 سے 24 نومبرتک ہوگا۔
8بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے، تمام فیصلوں کا اطلاق 16 نومبر سے شروع ہوگا تمام فیصلوں کا اطلاق 24 نومبر تک ہوگا،فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، ڈیری شاپس، آٹا چکی،تندوروں کو استثنی ہوگا۔
جبکہ صوبائی حکومت نے لاہور اور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی،ہیوی ٹریفک کی لاہور اور ملتان میں داخلے پرمکمل پابندی ہوگی،اینٹوں کے بھٹے، فرنس انڈسٹری کے کام بھی پر بندش ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں صرف 4بجے تک کام کریں گے،ریسٹورنٹس کو 4سے 8بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔
اس سے قبل اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحل کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاظری کو 50 فیصد کر دیا ہے،جبکہ انٹر ڈیپارٹمنٹل میٹنگز کو بھی آن لائن منتقل کیا جائے گا۔ تمام سرکاری محکموں کو عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کردی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے تمام اداروں کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھیج دیا ہے۔
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
ٹیکنالوجی 22 گھنٹے پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
موسم 2 دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا