جی این این سوشل

جرم

صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کو قتل کرنے والے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت

لاہور: صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کو قتل کرنے والے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت،عدالت نے دونوں ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 5روز کی توسیع کردی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کو قتل کرنے والے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت
صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کو قتل کرنے والے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت

تفصیلات کے مطابق تفتشی افسر  کا عدالت میں کہنا ہے کہ ملزمان سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی  جاری رہی ہے،ملزمان کے بنک اکاؤنٹس سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

بنک اکاؤنٹس سےمتعلق  تاحال کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی،ملزمان کے کرائے کے قاتل ہونے کا بھی امکان ہے ۔

تفتیشی افسر نےاستدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے ابھی آلہ قتل برآمد کرنا ہے لہزا عدالت تفتیش مکمل کرنے کےلیے مزید جسمانی ریمانڈ دے ۔

علاقائی

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔

حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔ 

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش  ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں نماز استسقاء کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ہرنائی : جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار آبائی علاقوں میں سپردخاک

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہرنائی : جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار  آبائی علاقوں میں سپردخاک

راولپنڈی: ہرنائی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار کو آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 28 سالہ میجر محمد حسیب شہید کو راولپنڈی میں سپرد خاک کیا گیا جب کہ شہید حوالدار نور احمد کو بھی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی علاقے برکھان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 نومبر 2024 کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف بہاردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو سپردخاک کردیا گیا ہے۔a

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے جذبے و ایمان کو تقویت دیتی ہیں، مسلح افواج قوم کی غیرمتزلزل حمایت سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll