لاہور چوہدری برادران سے جرمن سفیر کی ملاقات جس میں رکن قومی اسمبلی سالک حسین، فرسٹ سیکرٹری کرسچن بوچر،ڈاکٹر خالد رحمان، رانا خالد اور جاوید چٹھہ بھی موجود تھے


تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو جبکہ بین الاقوامی سیاست خصوصاً افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن افغانستان کے حق میں ہے، افغانستان میں امن ہو گا تو پاکستان سمیت خطے میں امن ہو گا.
پاکستان جرمنی کیساتھ دوستانہ اور تجارتی تعلقات کواہمیت دیتا ہے،جرمن سفیر کی سفارتی کوششیں دونوں ممالک کو پہلے سے زیادہ قریب لائیں گی،جبکہ جرمنی اور پاکستان کے تعلقات شروع سے ہی دوستانہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں،امید ہے جرمنی مسئلہ کشمیر کے حل سمیت خطے میں امن کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔
چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت دیگر ممالک کو سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے،لوگوں کو معیاری تعلیمی و طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، یورپی یونین میں جرمنی سب سے بڑی معیشت کا درجہ رکھتا ہے
جرمن سفیر برن ہارڈ سٹیفن کا کہنا ہے کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے،پاکستان خطے کا بڑااہم اور ذمہ دار ملک ہے، خطہ میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 4 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 3 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 5 گھنٹے قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 3 گھنٹے قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 4 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 5 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- ایک گھنٹہ قبل