برطانوی وزیر دفاع بین والس نے کہا ہے کہ کچھ لوگ افغانستان سے واپس نہیں آپائیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بین والس نے کہا تھا کہ تمام برطانوی شہریوں کو کابل سے بحفاظت نکال لیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیردفاع بین والس ریڈیو پرگفتگو کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے پچھتاوے کی بات ہے، لیکن کچھ لوگ واپس نہیں آپائیں گے۔
بین والس کا کہنا تھا کہ ہمیں تیسرے ممالک کے ساتھ کام کرکے انھیں تحفظ فراہم کرنا ہے۔ میں غمزدہ اس لیے ہوں کہ میں بھی ایک فوجی ہوں۔
برطانوی وزیر دفاع بین والس نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک بات ہے اور مغرب نے جو کرنا تھا وہ کرلیا۔ اب ہمارا کام ہے کہ ہم اپنے فرائض نبھائیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ 20 برس کی قربانیاں رائیگاں نہ جانے دیں۔
دوسری جانب افراتفری کے بعد کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے ، ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام کمرشل پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔کابل ایئر پورٹ پر تعینات امریکی فوجیوں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیےہوائی فائرنگ کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق اس کے بعد ایئر پورٹ پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ایران کی فارس نیوز ایجنسی کی جانب سے نشر کی جانے والی ایک ویڈیو میں ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب تین افراد کو زمین پر گرے دیکھا جا سکتا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 9 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 8 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 9 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)




